Add Poetry

میں سچی بات کرتی ہوں طرف داری نہیں کرتی

Poet: سلمٰی رانی By: سلمٰی رانی , Sargodha

میں سچی بات کرتی ہوں طرف داری نہیں کرتی
کسی سے پیار کی جھوٹی اداکاری نہیں کرتی

مجھے دھوکے پہ وہ دھوکہ دیے جاتا ہے ہر لمحہ
مگر کہتا ہے کہ میں اس سے وفاداری نہیں کرتی

میں مفہومِ محبت سے شاسا ہوں مرے محسن
محبت میں کسی صورت ریا کاری نہیں کرتی

میں نمٹاتی ہوں اپنے کام خود سارے سلیقے سے
کسی بھی کام میں لیکن میں ہشیاری نہیں کرتی

سدا آسانیاں تقسیم کرتی ہوں خدا جانے
کسی کے واسطے پیدا میں دشواری نہیں کرتی

تجھے معلوم کیا دکھ درد آنسو سسکیاں آئیں
ستم نا آشنا ہوں میں ستم کاری نہیں کرتی

سبھی ہی جانتے ہیں ایک سادہ لوسی لڑکی ہوں
میں سادہ بات کرتی ہوں میں ہشیاری نہیں کرتی

میں اک سردار زادی ہوں مگر ہوں مختلف تھوڑی
قبیلے پر کبھی سلمیٰ میں سرداری نہیں کرتی

Rate it:
Views: 139
19 Oct, 2022
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets