Add Poetry

نازک دل جو رکھتے ہوں وہ اکثر روٹھ جاتے ہیں!

Poet: سعدیہ عنبر جیلانی. By: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی, فیصل آباد، پنجاب، پاکستان.

مجھے ٹوٹ جانے دو کہ شیشے ٹوٹ جاتے ہیں
نازک دل جو رکھتے ہوں وہ اکثر روٹھ جاتے ہیں

اس سے رشتہ فقط اتنا، اسے چاہا گیا دل سے
اور یہ بھی حقیقت ہے یہ رشتے چھوٹ جاتے ہیں

بھرم ء محبت میں وفا کا کیا تقاضا ہو
وعدے سچ نہیں ہوتے جفا میں جھوٹ جاتے ہیں

بہت ہی مان ہو جن پہ جو احباب ہوں دل کے
وہی معصوم سے چہرے جہاں کو لوٹ جاتے ہیں

ابھی آنسو ہیں آنکھوں میں، ابھی ویران ہے دل بھی
یہ شہر انجان ہے ٹھرا اب گھر کو لوٹ جاتے ہیں

اوقات ء بےبسی عنبر کوئی طوفان ہوں جیسے
بہت سے جزبات کا اکثر یہ گلا گھونٹ جاتے ہیں

Rate it:
Views: 857
05 Jan, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets