Add Poetry

نظر کو نظر کی نظر ہوگئی ہے

Poet: خالد ندیم By: خالد ندیم, BUDAUN

نظر کو نظر کی نظر ہوگئی ہے
دو اِس لیے بے اثر ہو گئی ہے

جہاں بے خودی میں اضافہ ہوا ہے
محبّت وہی معتبر ہو گی ہے

ابھی میرے خوابوں کی معراج ہوتی
کہا کس نے اُٹّھو ! سحر ہو گئی ہے

کوئی اور تدبیر تو ہی بتا دے
اگر اِلتجا میں کسر ہو گئی ہے

یقینا تمہیں کچھ کہا ہے کسی نے
جبیں کیوں پسینے سے تر ہو گئی ہے

مری زندگی کا فسانہ نہ پوچھو
شبِ غم شریکِ سفر ہو گئی ہے

ابھی ہم نے گھر میں چراغاں کیا تھا
ہواؤں کو کیسے خبر ہو گئی ہے
 

Rate it:
Views: 1039
19 Dec, 2021
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets