Add Poetry

نور ہی نور ہے رحمت کی گھٹا چھائی ہے

Poet: Muhammad Azam Azim Azam By: Muhammad Azam Azim Azam, Karachi

نور ہی نور ہے رحمت کی گھٹا چھائی ہے
بزمِ امکاں میں نرالی چمن آرائی ہے

کیسے ؟ نہ دائی حلیمہ کا مقدر چمکے
قدمِ آقا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے گھر اُس کے بہار آئی ہے

ہو مبارک ہومبارک تمہیں اے اہلِ جہاں
چار سو آمد ِ سرور صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی صدا آئی ہے

جھوم کر نعرے لگاؤ کہ ہے آمد اُن کی
کیف و رعنائی فضاوں میں بھی د ر آئی ہے

آج گلزاروں میں بازاروں میں رونق ہے بہت
چاند کی چاندنی بھی آج تو شرمائی ہے

جشنِ میلاد خوشی سے نہ منائیں کیوں؟کر
آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے خُلد ہمارے لئے بنوائی ہے

جو کراتے تھے یہاں محفلِ ذکرِ سرور صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
حشر میں اُن کی ہی بخشش کی ندا آئی ہے

واہ ! کیا؟ خُوب ہے اعظم کے قلم کی عظمت
نامِ سرکار صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اُس نے یہ جزاپائی ہے

Rate it:
Views: 487
19 Feb, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets