Add Poetry

نہ طوفانوں سے گھبراؤں گا

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore pakistan

نہ طوفانوں سے گھبراؤں گا نہ مانگوں گا سا حل کو
چلا ہوں دور تیرے شہرسے انجان منزل کو

کسی لمحے جو تیری یاد نے مجبور کر ڈالا
تو شاید لوٹ کے آنا پڑے گا تیری محفل کو

مری چپ سے نہ سمجھو غم نہیں اس کی جفاؤں کا
گلہ کرنا نہیں آتا مرے ٹوٹے ہوئے دل کو

ہر اک کاوش رہی بیکار ناکامی ہی حاصل تھی
اگرچہ پار کر بیٹھا تھا میں سارے مراحل کو

تمھاری بات نہ سمجھا ہے کوئ طرز یہ چھوڑو
سمجھ آتی نہیں منطق سے ضدی اور جاہل کو

نہیں ملتا مجھے انصاف جب زاہد زمانے سے
تو ایسے میں بہت ہی یاد کرتا ہوں میں عادل“ کو

Rate it:
Views: 448
19 Oct, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets