Add Poetry

وہ خدا تو نہیں

Poet: Tariq Butt By: Gul Bose, Karachi

وہ خدا تو نہیں
ماورا ہے مگر وہ بھی ہر شرک سے
کوئی اُس جیسا ہے اور نہ ہو گا کبھی
اس زمیں پر نہیں
اس جہاں میں نہیں

آسمانوں پہ ہو
اس طرف دوسری کہکشاؤں میں ہو
ایسا ممکن ہے کیا
ایسا ممکن نہیں

کفر ہو گا جو ذرا برابر کوئی
اس کے ہم رنگ ہونے کا دعویٰ کرے
اور دعویٰ تو کیا
دھیان بھی ایسا گزرے تو ہو گناہ
اور جس کی سزا ، الاماں الاماں

اور میں کیا کہوں
کیا ہے تم کو خبر
کتنے آئینہ گر
لے کے اپنا سا منہ رہ گئے
بے وقر ، بے اثر، خاک ان کے ہنر
بن سکا کب کسی سے وہ اک آئینہ
ہو جسے ناز اپنی جلا پر کہ وہ
عکس کر پائے اس حسن ِ بے مثل کو
ہو بہو
خیر ! اس کا تو امکان تب ہے کہ جب
عکس مانا گیا ہو کبھی معتبر
کوئی اُس جیسا ہے اور نہ ہوگا کبھی
ماورا ہی رہے گا وہ ہر شکر سے

گو خدا وہ نہیں

Rate it:
Views: 598
19 Feb, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets