Add Poetry

وہ ساتھ ہو گی

Poet: انور جمال انور By: انور جمال انور , karachi

سمندر میں اتر جائیں گے ہم ، وہ ساتھ ہو گی
نہ مل پائے تو مر جائیں گے ہم ، وہ ساتھ ہو گی

اسے ہم کھینچ ہی لیں گے محبت میں کسی دن
اسے لے کر ہی گھر جائیں گے ہم ، وہ ساتھ ہو گی

ابھی آوارگی شوق تنہا ہے تو کب تک
کبھی ہوگا ، جدھر جائیں گے ہم ، وہ ساتھ ہو گی

یہ مشکل مرحلہ ہے پھر بھی اس دل کو یقیں ہے
یہاں سے بھی گزر جائیں گے ہم ، وہ ساتھ ہو گی

وہ ہم سے چھین لی جائے نہ ، یہ خطرہ تو ہوگا
ہر اک آہٹ پہ ڈر جائیں گے ہم ، وہ ساتھ ہو گی

بدل سکتی نہیں تصویر ِ ہستی جانتے ہیں
مگر کچھ رنگ بھر جائیں گے ہم ، وہ ساتھ ہو گی

پھر اس کے بعد سب کچھ چھوڑ دیں گے اے زمانے
قسم لے لو سدھر جائیں گے ہم ، وہ ساتھ ہو گی

Rate it:
Views: 311
05 Apr, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets