Add Poetry

وہ مرے دِل میں اُترنے کا ہنر جانتے ہیں

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

وہ مرے دِل میں اُترنے کا ہنر جانتے ہیں
کون سی بات کا کیا ہوگا اثر جانتے ہیں

توُ ہی نا واقفِ حالِ غمِ دِل ہے ، ورنہ
حالِ غم میرا سبھی نجم و قمر جانتے ہیں

کھو دیا ہم نے جہاں اُن کو ہمیشہ کے لیۓ
وہ گلی دیکھی ہے ہم نے ، وہ ڈگر جانتے ہیں

ایک تاریخ ہے وہ بھوُلے ہوۓ ماضی کی
سب جسے بوڑھا سا برگد کا شجر جانتے ہیں

امتحاں ایک نیا ہوتا ہے ہر رستے پر
زندگی گویا ہے کانٹوں کا سفر ، جانتے ہیں

ہم کو جو کچھ بھی ملا شہرِ وفا میں عذراؔ
ہم اسے اپنی تمنا کا ثمر جانتے ہیں

Rate it:
Views: 2114
09 Jan, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets