Add Poetry

وہ کون ہے

Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindi

آیا ہے نظر جو ہزار بار
ملا ہوں اسے میں باربار

احساس ہے یا قیاس میرا
ہے تصویر کوئی یا تصور یار

موج دریا میں بھی آئے نظر
باد سحر نے کیا اسے اشکار

اے آسماں کہاں چھپا رکھا ہے اسے
تیری وسعتوں کا ہے کوئی رازدار

دل کی نظر سے دیکھو یا آنکھ سے
اک کشمکش سے ہوں دوچار

تیرا وجود اسکی حقیقت ہے عرفان
ہر عضو جاں میں ہے پروردگار

Rate it:
Views: 873
24 Mar, 2008
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets