Add Poetry

وہی بے وجہ سی اداسیاں کبھی وحشتیں ترے شہر میں

Poet: syed aqeel shah By: syed aqeel shah, sargodha

وہی بے وجہ سی اداسیاں کبھی وحشتیں ترے شہر میں
تُو گیا تو مجھ سے بچھڑ گئیں سبھی رونقیں ترے شہر میں

مری زندگی کی کتاب کا کوئی ورق تُو نے پڑھا نہیں
تجھے کیا خبر کہاں مر گئیں مری خواہشیں ترے شہر میں

سبھی ہاتھ مجھ پہ اٹھے یہاں سبھی لفظ مجھ پہ کسے گئے
مری سادگی کے لباس پر پڑی سلوٹیں ترے شہر میں

وہ جو خستہ حال غریب تھے کہیں بستیوں میں مقیم تھے
اُنہیں کیا ہوا کہ وہ سہہ گئے سبھی تہمتیں ترے شہر میں

یہاں خواب بکتے ہیں دوستوں یہاں تاجروں کی کمی نہیں
ہر شخص کی ہیں لگی ہوئیں کئی قیمتیں ترے شہر میں

تُو بھی یاد ِماضی میں ہے مگر کچھ لوگ اور بھی تھے عقیل
پھر یہ ہوا کہ دفن ہوئیں سبھی چاہتیں ترے شہر میں

Rate it:
Views: 2090
17 Feb, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets