Add Poetry

پھینکا مری جانب کسی نے جال مخالف

Poet: اے بی شہزاد By: AB shahzad, Mailsi

پھینکا مری جانب کسی نے جال مخالف
اب الٹی چلے گا وہ کوئی چال مخالف

دشمن ہے بنے گا مرا ہمدرد وہ کیسے
جیسا بھی ہے لیکن ہے بہر حال مخالف

اس بات کی آئی تو سمجھ مجھ کو نہیں ہے
کرتا ہے یہ کیوں روز مجھے کال مخالف

چاہت کے سلسلے وہ بڑھانے کو تلا ہے
کیوں پوچھ رہا ہے وہ مرا حال مخالف

بدلے گا نہیں جانتا ہوں اچھی طرح سے
کرتا رہا ہے تنگ کئی سال مخالف

دولت کا پجاری ہے نہج بدلے گا کیسے
کیوں خواب میں آتا ہے وہ کنگال مخالف

جب دال نہیں گھلتی دکھاتے ہیں یہ طاقت
ایسے میں کیا کرتے ہیں ہڑتال مخالف

شہزاد امیں وہ نہیں جس پر تھا بھروسہ
سب کھا گیا ہے دولتِ زر مال مخالف

Rate it:
Views: 76
17 Nov, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets