Add Poetry

کئے پر اب پشیمانی کا مطلب

Poet: سلمٰی رانی By: سلمٰی رانی , Sargodha

کئے پر اب پشیمانی کا مطلب
مجھے دیکھا تو حیرانی کا مطلب

تمہارے واسطے میرے ستم گر
ہر اک خواہش ہی دیوانی کا مطلب

لبوں پر ہر گھڑی تھا جب تبسم
تو ان آنکھوں میں اب پانی کا مطلب

کہا کچے گھڑے پر تیرنا ہے
نصیحت میں یہ طغیانی کا مطلب

بہ لمحہ لمحہ تڑپانے کی کوشش
بہ لمحہ لمحہ نادانی کا مطلب

جدائی پر ہنسی پھوٹے لبوں سے
یہ ملنے پر پریشانی کا مطلب

بہاروں سے خفا ہیں لوگ یاں کے
ہے فصلِ گل میں ویرانی کا مطلب

یہ غربت زاد کیا بتلائیں گے ہاں
امیر شہر سلطانی کا مطلب

سبھی وعدے پسِ دیوار سلمیٰ
محبت میں یہ ارزانی کا مطلب
 

Rate it:
Views: 131
12 Oct, 2022
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets