Add Poetry

کاش کوئی ساتھی ایسا ہو

Poet: Ali Rasikh By: Fozia tariq, Karachi

کاش کوئی ساتھی ایسا ہو جسے اپنا کہوں جو میرا ہو
مجھے آ کے جو مکمل کر دے جو میرے بن ادھورا ہو

میں جھوٹ کہوں وہ سچ مانے جو دل میں ہو وہ بھی جانے
جو میری رضا میں راضی ہو جو کبھی نہ مجھ سے خفا ہو

میری اداسیوں پہ اداس ہو جو بچھڑ کے بھی میرے پاس ہو
میرے ساتھ ساتھ رہے سدا جو کبھی نہ مجھ سے جدا ہو

میں ہنسوں تو میرے ساتھ ہنسے میں روؤں تو روئے ساتھ میرے
مجھے مجھ سے زیادہ سمجھے جو٬ جو میرا مزاج آشنا ہو

میری زندگی میں یوں قدم رکھے جیسے زخموں پہ کوئی مرہم رکھے
میرے درد سارے سمیٹ لے جو میرے لیے مسیحا ہو

Rate it:
Views: 754
10 Feb, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets