Add Poetry

کتنا شریف شخص تھا جو دھوکے میں آگیا

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

کتنا شریف شخص تھا جو دھوکے میں آگیا
ہوئی ذرا سی بات بھروسے میں آگیا

شدت سے چاہا اس کو شقاوت نہیں رہی
عکسِ جمیل اس کا تو کوزے میں آگیا

ایسی چلی ہے چال رعونت سے دوستو
پاگل جو شخص تھا وہ شکنجے میں آگیا

مجھ کو جو دیکھتا تھا بڑے التفات سے
اس کے قریب آیا تو سکتے میں آگیا

مل سکتا نہ تھا سامنے وہ سب کے اس لیے
وہ شخص ملنے ہجر کے حجرے میں آ گیا

خوشحال زندگی کے نہ ادوار وہ رہے
حالات میرے دیکھ کے صدمے میں آ گیا

راتیں فراقِ ہجر میں ایسے ہی کٹ گئیں
اتنا بڑھا ہے درد کہ سینے میں آ گیا

کرتا تھا روز بات ہو جاتی تھی فون پر
تعریف جب زیادہ کی نخرے میں آگیا

آزاد ہو گیا تھا شکاری کی قید سے
پنچھی وہ خود بخود اسی پنجرے میں آگیا

شہزاد ہجر کی راتیں صدا دینے لگ گئیں
ممکن نہیں تھا ایسا کہ جھونکےمیں آ گیا

Rate it:
Views: 16
24 Nov, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets