Add Poetry

کسی رتیلے محل کی مانند

Poet: Nisar Zulfi By: Nisar Zulfi, Lahore

کوئی موج چلی ہے میرے من کے اندر، سکون سارا بہہ گیا
وہ لوٹ گیا کچھ کہے بنا، میں اس کو تکتا رہ گیا

لکھا نہ ہو جو نصیب میں، کبھی ملتا نہیں چاہے جو کرو
میرے سارے دکھوں کو سن کے، اتنا ہی مجھ سے وہ کہہ گیا

نہ سوچ سکوں نہ چاہ سکوں، میرا اپنے آپ بھی حق نہیں
ہر چوٹ پہ میں مسکراہ اٹھا، ہر درد ہنس کے میں سہہ گیا

میرے ارد گرد ہجوم تھا، سب چھوڑ چلے جب وقت پڑا
میرے ساتھ ساتھ چلا تھا تو، میرے ساتھ ہی تنہا رہ گیا

کسی رتیلے محل کی مانند، زلفی بھی کتنا کم ظرف نکلا
حالات کی پہلی آندھی سے ہی، یکلخت ایسے ڈھہ گیا

Rate it:
Views: 617
30 Apr, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets