Add Poetry

کلیسا میں اذان

Poet: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

خیرالبشر کے اُمتی
ملتِ بیضا کے نوجوان
تو کہاں جا رہا ہے
تیرے قدموں نے خاروں کو گلزار بنایا
اور آج تو کیا ہے؟
آہ! حیف! افسوس ہے
پستی ونکبت کی سمت تیرا یہ سفر
نور سے ظلمت کی سمت
تو رواں دواں ہے کیوں
تیری تنزّلی کا ذکر کرتے کرتے
اقبال محو ِخواب ہوئے
رضا گئے سوئے عدم
ماضی نہ تو، اپنا بھُلا
چھوڑ کر تو، سُنتیں
پستی میں گرتا جائے گا
ظلمات کا لاریب! تو،
کردے گا سینہ چاک چاک
ہے تیرے پاس وہ شرر
ہے تیرے پاس وہ ہنر
اسلاف کی طرح تو،
یورپ کے کلیساوں میں
تکبیر کردے پھر بلند
تکبیر کردے پھر بلند

Rate it:
Views: 336
09 Dec, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets