Add Poetry

کوئی ملنے حضور آیا ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارک

کوئی ملنے حضور آیا ہے
حُسن پر جو غرور آیا ہے

وصلِ جانا کے سبب ہی تو
زندگی کو شعور آیا ہے“

میری آنکھوں میں تم نہیں اترے
میری آنکھوں میں نور آیا ہے

تیرے چہرے کو دیکھ کر ہمدم
مجھ کو پڑھنا ضرور آیا ہے

زندگی میں یہ وشمہ پہلی بار
آج آموں پہ بُور آیا ہے

Rate it:
Views: 255
19 Apr, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets