Add Poetry

کوچۂ انوار

Poet: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

جو جان و دل سے رکھتے ہیں سرکار کو عزیز
ہوتے ہیں وہ ہی حضرتِ غفّار کو عزیز

سب کو رضاے خالقِ کونین سے غرَض
لیکن خوشی ہے آپ کی ستّار کو عزیز

اللہ کو پسند ہیں بے شک وہی بشر
رکھتے ہیں حق کی خاطر جو دار کو عزیز

’’قرآن کھا رہا ہے اُسی خاک کی قسم‘‘
رکھتا ہے حق بھی کوچۂ انوار کو عزیز

اُن کو گلِ جناں کی طلب کیا ستاے گی
رکھتے ہیں جو کہ طیبہ کے ہر خار کو عزیز

مجھ کو غرَض نہیں ہے زر و سیٖم و مال کی
رکھتا ہوں نعلِ احمدِ مُختار کو عزیز

ہے التماسِ خستہ مُشاہدؔ شہِ انام
رکّھے ہمیشہ آپ کے دربار کو عزیز

Rate it:
Views: 326
21 Nov, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets