Add Poetry

کہاں لگا لیا دل کو

Poet: Shuhrat Bukhari By: Najeeb Ur Rehman, Lahore

کہاں لگا لیا دل کو جہاں گُزر ہی نہیں
اداس اُس کے لیے ہوں جسے خبر ہی نہیں

بس ایک بار مِلا تھا پلک جھپکنے کو
پھر اس کے بعد کہاں ہوں، مجھے خبر ہی نہیں

کِسے وفا کے عوض ایک پَل کا چَین مِلا
یہ وہ درخت ہے جس میں کوئی ثمر ہی نہیں

مَیں دل کا ساز لیے پھر رہا ہوں کس کے لیے
یہ شہر وہ ہے کہ جس میں کوئی بَشر ہی نہیں

دکھا رہا ہے مسلسل جو خواب منزل کے
یہ شخص وہ ہے کہ میرا ہمسفر ہی نہیں

قدم جمائے رہو اور دل کڑا رکھو
یہ راہ وہ ہے کہ جس میں کوئی شجر ہی نہیں

دئیے جَلا کے رکھو، جاگتے رہو شہرت
یہ رات وہ ہے کہ جس کی کوئی سحر ہی نہیں

Rate it:
Views: 403
25 May, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets