Add Poetry

ہر ایک شخص کو دشمن اگر بناؤ گے

Poet: اطہر شکیل By: محمد رضوان, Multan

ہر ایک شخص کو دشمن اگر بناؤ گے
مزاج پوچھنے والا کہاں سے لاؤ گے

جو سب کو اپنے ہی معیار پر پرکھتے رہے
تو زندگی میں کسے ہم سفر بناؤ گے

یہاں تو ہر کوئی چہرے پہ چہرے رکھتا ہے
اٹھا کے پہلو سے کس کو کسے بٹھاؤ گے

تمہیں اصول تمہارے ہی مار ڈالیں گے
نہ اپنے آپ کو ان سے اگر بچاؤ گے

چراغ جلنے لگیں گے تمہاری راہوں میں
جو دوسروں کے گھروں میں دیے جلاؤ گے

یہ عہد تم سے اگر ہو سکے تو کر لینا
ہمارے بعد کسی کا نہ دل دکھاؤ گے

نہیں جھکو گے اگر اک خدا کے آگے تم
نہ جانے کتنے دروں پر یہ سر جھکاؤ گے

وہ تم سے روٹھ گئی جو مکاں کی رونق تھی
غریب خانے کو اب کس لئے سجاؤ گے

سپرد خاک تو کر آئے ماں کو تم اطہرؔ
غموں کی دھوپ میں سایہ کہاں سے پاؤ گے

یہ بے حسوں کی ہے بستی تو پھر شکیلؔ یہاں
صداقتوں کا کسے آئنہ دکھاؤ گے

Rate it:
Views: 709
04 Jan, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets