Add Poetry

ہے عمر بھر کا ساتھ محبت سے کام لو

Poet: hussain nisar By: hussain nisar, karachi

نہ حرفِ بدگماں نہ شکایت سے کام لو
راہِ طلب میں صرف سخاوت سے کام لو

جتنے بھی درد ہیں وہ سرابِ حیات ہیں
یہ زندگی ھے ضبط تو ہمت سے کام لو

یہ آتے جاتے غم تو نہیں اس کا مسئلہ
کچھ تم بھی احتیاطِ رفاقت سے کام لو

اتنی انا پرستی بھی اچھی نہیں نثار
ہے عمر بھر کا ساتھ محبت سے کام لو

Rate it:
Views: 404
08 Aug, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets