Add Poetry

یہ زندگی کی مٹھاس ہے

Poet: عُرفہ کامران By: Urfa kamran, Karachi

‎مرد و زن کی مثال گویا
‎اک دوجے کا لباس ہے

‎محبتوں سے گندھا یہ بندھن
‎وفا ہی اسکی اساس ہے

‎دو اجنبی بن گئے ہیں ساتھی
‎ یہ دل جو طبع شناس ہے

‎کبھی ہے رنجش کبھی ہے راحت
‎یہ زندگی کی مٹھاس ہے

‎ہے اسکی قسمت میں ٹھنڈی چھاؤں
‎جو دل سراپا سپاس ہے

‎نذر نا کرنا انا کی اپنی
‎ان بن راہ اداس ہے
 

Rate it:
Views: 264
05 Mar, 2021
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets