میرے باپ بھائی بھی مرد ہیں جنھوں نے۔۔ دررفشاں سلیم پاکستانی مردوں سے نالاں کیوں؟

image

"کچھ دن پہلے کافی لوگوں نے مجھے ایک ویڈیو بھیج کر اسے دیکھنے کو کہا. اسویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں لوگ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ عشق مرشد کو سرچ کررہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی وہ ان کی نازیبا تصایر بھی سرچ کررہے ہیں"

یہ کہنا ہے عشق مرشد سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دررفشاں سلیم کا جنھوں نے ایک انٹرویو میں اس بات کا شکوہ کیا کہ پاکستانی معاشرے کے مرد اس طرح کے ٹرینڈز کو بڑھاتے ہیں۔ زیادہ تر سوشل میڈیا مردوں کے استعمال میں ہوتا ہے اور وہی یہ ٹرینڈز بناتے ہیں.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے دررفشاں نے مزید کہا کہ "مجھے اداکاری کی اجازت دینے اور اعتماد دینے والے بھی میرے باپ اور بھائی ہیں جو کہ مرد ہیں. اس لیے جب آپ کسی لڑکی یا اداکارہ کی نازیبا تصاویر تلاش کرتے ہیں تو ایک بار سوچ لیا کریں کہ آپ کیا کررہے ہیں"

You May Also Like :
مزید