ہانیہ کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی۔۔ یشما گل کی شدید بیماری میں ہانیہ عامر نے کیسے دوستی نبھائی؟ جانیں ان کی زبانی

image

"ہانیہ بہت کم کسی پارٹی وغیرہ میں آتی ہیں لیکن اگر کوئی دوست مشکل میں ہو تو وہ سب کچھ چھوڑ کر دوست کے پاس آجاتی ہیں۔ ہانیہ مجھ سے عمر میں کافی چھوٹی ہیں لیکن وہ مجھ سے زیادہ سمجھدار اور دوسروں کا خیال رکھنے والی لڑکی ہیں"

یہ کہنا ہے اداکارہ یشما گل کا جنھوں نے حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اپنی بیماری میں ہانیہ عامر کی پر خلوص دوستی کے متعلق بات کی.

یشما گل نے بتایا کہ ہانیہ عامر بظاہر بچوں جیسی حرکتیں کرتی ہیں لیکن وہ بہت سمجھدار اور دوسروں کا ساتھ دینے والی ہیں. میری بیماری کا سن کر وہ اچانک ہسپتال آگئیں اور ساتھ رہیں.

یشما گل نے انکشاف کیا کہ مجھے اچانک باتھ روم جاتے ہوئے پیٹ میں شدید درد ہوا اور ملازمہ ہسپتال لے آئیں. ملازمہ نے ہی ہانیہ عامر کو فون کیا.

"مجھے اتنا درد تھا کہ فوراً آپریشن کرنا پڑا اور سرجری سے پہلے ہانیہ عامر آ چکی تھیں۔ اگرچہ یشما نے اپنی بیماری کا نام تو نہیں بتایا لیکن ان کی باتوں سے پتا چلتا ہے کہ انھیں ممکنہ طور پر اپنڈکس کی تکلیف تھی.

You May Also Like :
مزید