میری طلاق کی وجہ یہ تھی کہ کرن راؤ، عامر خان سے شادی کرنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ نئے حقائق بتا دیے

image

”عامر اور میں شادی سے پہلے بہت اچھے دوست تھے لیکن ایمانداری سے بتایا جائے تو ہم دونوں نے والدین کے دباو میں آ کر شادی کی. کیونکہ ہمارے معاشرے میں بغیر شادی کے مرد اور عورت کی دوستی قابل قبول نہیں ہے"

یہ کہنا ہے مشہور فلمساز اور بالی وڈ اداکار عامر خان کی سابقہ بیوی کرن راؤ کا جنھوں نے ایک انٹرویو میں اپنے اور عامر خان کے رشتے کے متعلق کھل کر گفتگو کی.

کرن کا کہنا تھا کہ اہمیت اس بات کی ہے کہ آپ شادی کی کیا تشریح کرتے ہیں. یہ ایک خاص مقصد کے لیے ہے اور یہ سماجی پابندی بہت سارے لوگوں کے لیے واقعی اہمیت رکھتی ہے۔ خاص طور پر بچوں کے لیے. شادی آپ کو بہت ساری چیزیں دیتی ہے۔ جیسے ایک نیا خاندان، رشتہ اور تحفظ کا احساس دیتی ہے. عورت پر گھر چلانے، خاندان کو اکٹھا رکھنے کی بہت زیادہ ذمہ داری ہے۔ خواتین سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ سسرال والوں سے رابطے میں رہیں، سسرال والوں کے قریب ہوں. ایسی بہت ساری توقعات ہوتی ہیں جو کہ ٹھیک نہیں. میری اور عامر خان کی طلاق کی اہم وجہ بھی حد سے بڑھی ہوئی ذمہ داریاں تھیں۔ البتہ طلاق کے بعد ہم اچھے دوست ہیں.

You May Also Like :
مزید