کاش ہر شوہر ایسا ہوجائے محب مرزا کا شو کے دوران صنم سعید سے محبت کا اظہار! ویڈیو نے صارفین کے دل جیت لیے

image

"میں دعا کرتا ہوں کہ آپ کے تمام خواب اور خواہشات پوری ہوں چاہے وہ کیریئر کے حوالے سے ہوں یا نجی زندگی سے متعلق. آپ کا بہت شکریہ کہ آپ میری زندگی میں آئیں اور مجھے محبت دی. آئی لو یو"

یہ کہنا ہے ٹی وی اداکار اور میزبان محب مرزا کا جنھوں نے اپنے شو میں مہمان کے طور پر آئی صنم سعید سے شو کے دوران ہی اظہار محبت کر ڈالا.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محب مرزا کی بات سن کر صنم سعید بھی مسکرانے لگتی ہیں. واضح رہے کہ صنم سعید، محب مرزا کی اہلیہ ہیں اور دونوں نے چند سال پہلے شادی کرنے کے بعد گزشتہ برس اچانک اپنی شادی کا اعلان کیا تھا.

صنم سعید اور محب مرزا کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شوہر کی محبت کی اصل حقدار اس کی بیوی ہی ہوتی ہے اور اگر ہر شوہر محب مرزا کی طرح ہی بیوی کے جذبات کا خیال رکھنا سیکھ جائے تو معاشرے سے طلاقوں کی شرح بھی کم ہوجائے.

You May Also Like :
مزید