عجیب سے کپڑے پہن کر آجاتے ہیں اور پرینیتی چوپڑا، رنویر سنگھ کی کس بات سے نالاں ہیں؟

image

"رنویر سنگھ کافی بے شرم انسان ہیں..میں ہر چیز کی عادی ہوں. لوگ تو صرف وہ جانتے ہیں جو خبروں میں آتا ہے. لیکن ہم تو ان کی سب حرکتیں اپنے سامنے دیکھتے ہیں"

یہ کہنا ہے مشہور بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا جو اداکار رنویر سنگھ کے بارے میں بات کررہی ہیں.

پرینیتی نے انکشاف کیا کہ رنویر اچان عجیب و غریب کپڑے پہن کر سب کے سامنے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اچھا آج کا یہ لُک ہے۔ وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں یہاں تک کہ بغیر کپڑوں کے بھی گھوم سکتے ہیں.

پرینیتی نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ میں کسی بھی اداکار کی میک اپ وین میں چلی جاتی ہوں، لیکن رنویر کی میک اپ وین میں جانے کےلیے مجھے پہلے ان کی اجازت لینی پڑتی ہے، کیونکہ ڈر رہتا ہے پتا نہیں وہ کیا کررہے ہوں. رنویر بہت بے شرم انسان ہیں.

You May Also Like :
مزید