کوکنگ آئل کی قیمت آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے لیکن گھر میں کھانا بنانے کے لیے سب سے زیاہد بنیادی جز بھی یہی ہے اور پھر بچے تو ہر دوسرے دن آلو کے چپس کھانے کی فرمائش کرتے ہیں یا پھر شام کے وقت دیگر اسنیکس کھانا چاہتے ہیں ایسے میں فرائڈ آئل کا استعمال بڑھ جاتا ہے اب چونکہ رمضان میں سحر و افطار دونوں میں ہی آئل کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے مگر قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے تو جانیں وہ کون سا طریقہ ہے جو شیف بھی استعمال کرتے ہیں اور صرف 1 کپ آئل میں 3 دن تک فرائڈ آئٹمز بناتے ہیں۔
m
آئل کو کم استعمال کیسے کریں
؟
٭ آئل کو کم استعمال کرنا چاہتی ہیں لیکن ڈھیروں پکوڑے تلنے ہیں تو جناب آئل میں ایک چمچ لیموں کا رس ڈال کر چھوڑ دیں اور پھر اس کو ہلکی آنچ پر پکنے دیں جوں ہی آئل گرم ہو فرائی کرنا شروع کردیں یوں تیل بھی کم لگے گا اور پکوڑے بھی زیادہ بن جائیں گے۔
٭ ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ آئل میں نمک چٹکی بھر ڈال کر استعمال کریں اس سے جلدی جلدی چیزیں فرائی ہوں گی اور کوئی بھی پکوڑہ یا سموسہ اپنے اندر اضافی آءل جذب نہیں کرسکے گا۔