محسن پاکستان

بانی پاکستان قائد اعظم کا اصل نام محمد علی جناح ہے 25 دسمبر 1876ء کو قائد اعظم پیدا ہوئے ان کی جائے پیدائش وزیر مینشن کراچی پاکستان میں ہے لیکن یہ اس دور میں بمبئی کا حصہ ہوا کرتا تھا۔ جناح کا اپنے بہن بھائیوں میں دوسرا نمبر تھا، ان کے تین بھائی اور تین بہنیں تھیں جن میں فاطمہ جناح بھی شامل تھی۔ ان کے والدین گجراتی زبان بولتے تھے سوائے فاطمہ کے، باقی بہن بھائیوں کے متعلق کم ہی معلومات دستیاب ہیں لڑکپن میں جناح اپنی خالہ کے ہاں بمبئی میں بھی کچھ عرصہ رہے تھے جہاں شاید وہ گوکال داس تیج پرائمری اسکول میں پڑھے، بعد میں انہوں نے کیتھڈرل اینڈ جان کینون اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ کراچی میں وہ سندھ مدرس الاسلام اور کرسچن مشنری سوسائٹی ہائی اسکول میں داخل رہے۔انہوں نے میٹرک جامعہ بمبئی کے ہائی اسکول سے کیا قائد اعظم محمد علی جناح ایک عہد آفرین شخصیت، بااصول سیاستدان ،عظیم قانون دان اور بلند پایہ مدبر تھے۔ سرکاری طور پر پاکستان میں آپ کو قائدِ اعظم یعنی سب سے عظیم رہبر اور بابائے قوم یعنی قوم کا باپ بھی کہا جاتا ہے جب دنیا کے نقشہ پہ پاکستان ابھرا تو نئی مملکت کے پہلے گورنر جنرل بنے اور اپنی وفات تک ملک عزیز کے گورنر جنرل کے عہدے پر فائز رہے جناح کا یومِ پیدائش پاکستان میں قومی تعطیل کے طور پر انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے محمد علی جناح 1913ء سے لے کر پاکستان کی آزادی 14 اگست 1947ء تک آل انڈیا مسلم لیگ کے سربراہ رہے آغاز سیاست میں انہوں نے مسلم اتحادکے لئے بھر پور کام کیا ہندوستان کے مسلمانوں کے سیاسی حقوق کے تحفظ کے لئے انہوں نے چودہ نکات بھی پیش کئے ہندو بنیوں کی روائتی شازشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 1920ء میں آل انڈیا کانگریس سے مستعفی ہوگئے اور اس نتیجے پہ پہنچے کے ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کی جدوجہد کرنی چاہئے ۔ 1895ء میں، 19 سال کی عمر میں وہ برطانیہ میں سب سے کم عمر بار کہلانے والے پہلے ہندوستانی بنے وہ جب واپس لوٹے تو انہوں نے کراچی میں مختصر عرصے قیام کیا پھر وہ بمبئی چلے گئے۔بیس سال کی عمر میں جناح نے بمبئی میں وکالت کی مشق شروع کی وہ اس وقت شہر کے واحد مسلم بیرسٹر تھے۔ وہ عادتاً انگریزی زبان استعمال کرتے تھے اور یہ عادت تمام عمر رہی۔

برطانیہ جانے سے پہلے انکی والدہ کے دباؤ پر ان کی شادی ایک دور کی رشتہ دار ایمی بائی سے کردی گئی، جو جناح سے عمر میں دو سال چھوٹی تھیں۔ تاہم یہ شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی انکی واحد اولاد جو بیٹی دینا واڈیا تھی 15 اگست 1919ء کو پیدا ہوئی جناح کی بیٹی نے تعلیم برطانیہ اور ہندوستان میں حاصل کی۔جناح اور انکی بیٹی کے مابین تعلقات اس وقت خراب ہوئے جب انکی بیٹی نے ایک عیسائی نیوائل واڈیہ سے شادی کرنے کا اردہ ظاہر کیا جو ایک پارسی امیر تاجر گھرانے تعلق رکھتا تھا۔جبکہ جناح کی خواہش تھی کہ وہ ایک مسلمان سے شادی کرے لیکن انکی بیٹی جناح کو یہ کہتی کہ "آپ نے بھی اپنے ہم مسلک سے شادی نہی کی"۔ جناح نے اس معاملے کو نرمی سے حل کرنے کی کوشش کی لیکن باپ بیٹی کے رشتے میں فاصلے موجود رہے اور انکی بیٹی نے قیام پاکستان کے بعد جناح سے ملاقات نہ کی، البتہ وہ جنازے میں شریک تھی مغربی دنیا نے جناح کی سیاست کو بہت متاثر کیا، نجی زندگی میں وہ مغربی لباس سے بھی متاثر تھے۔ وہ تمام زندگی عام لوگوں میں آتے ہوئے اپنے لباس کا خاص خیال رکھتے تھے۔

قائد اعظم نے جب ہندوستان واپس آ کر مسلم لیگ کی قیادت سنبھالی تو یہ آپکی سحر انگیز شخصیت کا کمال تھا کہ عوام کے ساتھ نامور مسلم زعما نے آپ کو اپنا قائدتسلیم کر لیا۔آپ کی قیادت میں دیکھتے ہی دیکھتے چند سالوں میں پاکستان کا خواب ایک حقیقت بن کر سامنے آ گیا اور یوں چودہ اگست 1947ء کو دنیا کے نقشہ پہ ایک اسلامی مملکت پاکستان کے نام سے طلوع ہوئی بانی پاکستان قائداعظم نے پہلی دستور ساز اسمبلی سے خطاب میں فرمایا ’’اگر ہم عظیم مملکت پاکستان کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں تو پوری توجہ لوگوں بالخصوص غیر طبقہ کی فلاح و بہبود پر مرکوز کرنی پڑے گی،ہر شخص خواہ وہ کسی فرقہ سے تعلق رکھتا ہو اس کا رنگ ، نسل ، مذہب کچھ بھی ہو اول اور آخر مملکت کا شہری ہے۔ اس کے حقوق مراعات اور ذمہ داری مساوی اور یکساں ہے‘‘۔

6 جولائی 1948ء کو جناح زیارت منتقل ہوئے۔اس دوران میں جناح کا مسلسل طبعی معائنہ کیا گیا اور انکی طبعی نزاکت دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے بہترین ڈاکٹروں کو ان کے علاج کے لئے روانہ کیا۔مختلف ٹیسٹ ہوئے جنہوں نے ٹی بی کی موجودگی اور پھیپھڑوں کے سرطان کا بتایا۔ محسن پاکستان کو نوستمبر کو نمونیہ نے آگھیرا ڈاکٹروں نے انہیں کراچی کا مشورہ دیاجہاں وہ بہتر علاج کر سکتے تھے اور ان کی رضامندی پر وہ 11 ستمبر کو کراچی روانہ ہوئے۔ کراچی میں لینڈنگ کے بعد انہیں ایمبولیس میں لٹایا گیا۔لیکن یہ ایمبولینس راستے میں خراب ہو گئی ایک گھنٹے کی انتظار کے بعد ایک اور ایمبولینس پہنچی اور جناح کو سرکاری گھر میں منتقل کیا گیا۔ جناح صبح کے 10:20 منٹ پر اپنے کراچی گھر میں 11 ستمبر 1948ء کو پاکستان بننے کے صرف ایک سال بعدجناح 71 سال کے عمر میں انتقال کر گئے محسن پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ملک بھر میں جوش و جذبے کیساتھ منایا جاتاہے، پاکستانی قوم کو بانی پاکستان کے 142 ویں یوم پیدائش پرملک عزیز کی تعمیر و ترقی کے لئے قائد اعظم کے بنائے ہوئے سنہری اصول و ضوابط اپنائیں تاکہ قائد اعظم کے بنائے ہوئے پاکستان میں معاشی ترقی و استحکام کا بول بالا ہو۔

Dr B.A Khurram
About the Author: Dr B.A Khurram Read More Articles by Dr B.A Khurram: 606 Articles with 526083 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.