شوہر برائے فروخت

شوہر سیل پر

بازار میں ایک دکان کھلی جو شوہروں کو فروخت کرتی ہے ' اس دکان کے کھلتے ہی لڑکیوں اور عورتوں کا اژدہام اس بازار کی طرف چل پڑا - دکان کے داخلہ پر ایک بورڈ رکھا تھا جس پر لکھا تھا -

اس دکان میں کوئی بھی عورت یا لڑکی صرف ایک وقت ہی داخل ہو سکتی ہے

پھر نیچے ھدایات دی گئی تھیں کہ : " اس دکان کی چھ منزلیں ہیں ہر منزل پر اس منزل کے شوہروں کے بارے میں لکھا ہوگا ' جیسے جیسے منزل بڑھتی جائے گی شوہر کے اوصاف میں اضافہ ہوتا جائے گا خریدار لڑکی یا عورت کسی بھی منزل سے شوہر کا انتخاب کر سکتی ہے ' اور اگر اس منزل پر کوئی پسند نہ آئے تو اوپر کی منزل کو جا سکتی ہے - مگر ایک بار اوپر جانے کے بعد پھر سے نیچے نہیں آ سکتی سوائے باہر نکل جانے کے - "

ایک عورت جو جوان اور خوبصورت تھی دکان میں داخل ہوئی - پہلی منزل کے دروازے پر لکھا تھا - " اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں اور الله والے ہیں -

دوسری منزل کے دروازہ پر لکھا تھا " اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ' الله والے ہیں ' اور بچوں کو پسند کرتے ہیں "

تیسری منزل کے دروازہ پر لکھا تھا - " اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ' الله والے ہیں ' بچوں کو پسند کرتے ہیں اور خوبصورت بھی ہیں " یہ پڑھ کر عورت کچھ دیر کے لئے رک گئی ' مگر پھر یہ سوچ کر کہ چلو ایک منزل اور جا کر دیکھتے ہیں وہ اوپر چلی گئی -

چوتھی منزل کے دروازہ پر لکھا تھا - " اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ' الله والے ہیں ' بچوں کو پسند کرتے ہیں ' خوبصورت ہیں اور گھر کے کاموں میں مدد بھی کرتے ہیں " یہ پڑھ کر اس کو غش سا آنے لگا ' کیا ایسے بھی مرد ہیں دنیا میں ؟ وہ سوچنے لگی کہ شوہر خرید لے اور گھر چلی جائے ' مگر دل نہ مانا ' وہ ایک منزل اور اوپر چلی آئی -

پانچویں منزل کے دروازہ پر لکھا تھا - " اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ' الله والے ہیں ' بچوں کو پسند کرتے ہیں ' بے حد خوبصورت ہیں گھر کے کاموں میں مدد کرتے ہیں اور رومانوی بھی ہیں " -

اب اس عورت کے اوسان جواب دینے لگے - وہ خیال کرنے لگی کہ ایسے مرد سے بہتر بھلا اور کیا ہو سکتا ہے مگر اس کا دل پھر بھی نہ مانا وہ آخری یعنی چھٹی منزل پر چلی آئی-

یہاں بورڈ پر لکھا تھا

" آپ اس منزل پر آنے والی ٣٤٤٨ ویں خاتون ہیں - اس منزل پر کوئی بھی شوہر نہیں ہے - یہ منزل صرف اس لئے بنائی گئی ہے تا کہ اس بات کا ثبوت دیا جا سکے کہ "عورت کو مطمئن کرنا نا ممکن ہے"

آگے لکھا تھا

ہمارے اسٹور پر آنے کا شکریہ ' اب سیڑھیاں صرف باھر کی طرف جاتی ہیں-

Confidence Is The Key Of Success

پلیز ٹیک اٹ ایزی اینڈ فار فن اونلی
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 532798 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.