مریم نواز ھمدردیاں سمیٹنے میں ناکام

کیا آج دنیا بھر میں " بیٹی " کا دن منایا جارھاھے؟ اگر نہیں تو مریم نواز کسطرح کہہ رہی ھے کہ وہ قوم کی بیٹی ھے؟ اس نے کون سے قومی سطح کے کارنامے سرانجام دیئے ہیں یا قومی خدمت کی ھے؟ ڈکٹیٹر سے 10 سالہ جلاوطنی کا معاھدہ نوازشریف نے خود کیا جسکا ثبوت سعودی شہزادہ مقرن نے میڈیا کو اسلام آباد میں لہرا کر دکھا دیاتھا۔۔ نوازشریف نے جیل کا سامنا پہلے بھی نہیں کیا تھا اور آج بھی وہ جیل نہیں جانا چاھتے؟ وہ اپنے حق میں کلین چٹ چاھتے ہیں جو ناممکن ھے۔۔ مریم نواز ایک اکیلی بیٹی نہیں یہاں بینظیر سمیت ملک کی تمام خواتین پاکستان کی بیٹیاں ہیں۔۔ مریم نواز نے کرپشن کیسز سے ملک و قوم کی توجہ ھٹانے کی ناکام کوشش کرتے بار بار کہا کہ میں نوازشریف کی بیٹی ھوں اسلئے مجھے بھی ساتھ گھسیٹا جارھاھے۔۔ پریس کانفرنس کے نرم الفاظ میں اداروں کو متنبہ کرنے کی کوشش کی کہ ادارے غلط راستے پر ہیں اور وہ ٹھیک ہیں۔۔ ماں کو کینسر کا مریض کہہ کر ایک بار پھر ماں کو کیش کرنیکی کوشش کی۔۔ پنجاب ھاؤس کی سرکاری عمارت ایسے وقت استعمال کی گئی جب کہ دو دن حکومت کےباقی ہیں اور یہ سرکاری وسائل کے ضیاع سے بازنہیں آتے انہیں اگلی پریس کانفرنس غیرسرکاری عمارت کے اندر اپنے خرچے پر کرنا پڑیگی۔۔ مریم نواز کی پریس کانفرنس انتہائی ماٹھی رہی ۔۔ اس پریس کانفرنس سے پاکستانی عوام بالخصوص خواتین کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑیگا اور نہ پبلک باھر آئیگی کیونکہ مریم نواز پریس کانفرنس میں بھرپورصحت مند، فریش اور مکمل میک اپ کیساتھ اسقدر نمایاں دکھائی دے رہی تھیں اور لگ رھا تھا کہ وہ کسی ناول کی کہانی بچوں کو سنا رہی ہیں حالانکہ ایکٹنگ ہی کرنا تھی تو حلیہ بھی اسطرح کا بنالینا چاہیئے تھا۔۔ یوں مریم نواز عوامی جذبات بھڑکانے میں مکمل ناکام ثابت ھوئیں۔۔ شریف خاندان پر ریفرنسز میرٹ پر ہیں اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔۔ قانون سب کیلئے برابر ھے لہذا جلسوں، پریس کانفرنسز، جعلی کینسر ڈرامے، سیاسی بیانات کی بجائے اپنے خلاف کیسز کا قانونی طریقے سے سامنا کریں۔۔ ایسی پریکٹس سے شریف خاندان احتساب سے نہیں بچ سکتا اور انہیں 5 براعظموں میں پھیلے اپنے کاروبار و منی لانڈرنگ سمیت اتنی دولت کہاں سے آئی؟ عدالت کو بتانا ھوگا ورنہ جسطرح جیلوں میں جرائم پیشہ افراد بند ہیں، ثابت ھوجانے پر انہیں بھی کئے گئے جرائم پر جیل جانا ھوگا۔۔ ایسی پریس کانفرنسز کی آئینی و قانونی کوئی اھمیت نہیں۔۔ عدالت شفاف طریقے سے کیسز کو دیکھ رھی ھے اور ساری قوم عدالتی فیصلوں کاخیر مقدم کررھی ھےاور عدالتی کاروائی سے مکمل مطمئن ھے
ایمانداری سے بتائیں کیا مریم نواز مظلوم لگ رہی تھیں یا اچھے Getup کیساتھ ڈرامہ کرتی نظر آ رھی تھی؟۔۔ کیا اسطرح یہ اپنے حق میں فیصلے کراسکتی ھے؟
سر پر خاک ڈال کر کسی چوراھے پر آلتی پالتی مار کر دھائیاں دیتی نظر آتی تب شاید مظلوم نظر آجاتی؟
پارٹی کے نیک نام سینئر افراد کو قربانی کا بکرا بناکر انہیں وزارتوں سے محروم کرنا بھی کسی کام نہ آیا اور اب حالات اس نہج پر شریفس خود لا چکے ' مصداق " ھم کمبل کو چھوڑتے ہیں مگر کمبل ھمیں نہیں چھوڑتا " جیسی صورتحال بن چکی ھے
صحافی حیران کہ یہ کیسی پریس کانفرنس؟ سوالات کرنے کا موقع ہی نہیں دیا اور چلی گئیں ۔۔ یہ تو پریس ریلیز تھی ۔۔ پریس کانفرنس نہیں

Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 299021 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More