ووٹ دینے ضرور جائیں

انقلاب پاکستان کا دن دور نہیں. کیونکہ ہم سب پاکستانیوں کو انتظار ہے اس حکومت کا جو پاکستان کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کر دے. پاکستان کو اس مرتبہ پر فائز کرے جہاں اس کو ہونا چاہیے جہاں انصاف کا بول بالا ہو اور عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہو. جی ہاں میں بات کررہی ہوں 25 جولائی کی عام انتخابات کا دن جو یقینا کسی بھی ملک کی تاریخ کے اہم دنوں میں سے ایک دن ہے.

اس دن ہم سب پاکستانیوں کو ملکر ایک فیصلہ کرنا ہے ایک ایسا فیصلہ ‏ جو ہمارے ملک کی آنے والی تقدیر ہوگی اگر آپ اس دن اپنے گھروں سے نہیں نکلتے اور ایک نااہل شخص جیت جاتا ہے کہ یہ پھر آپ کا قصور ہے آپ کو کوئی حق نہیں ہے ملکی پریشانیوں کا ڈھنڈورا پیٹنے کا. اور اگر آپ جانتے بوجھتے کسی نااہل بندے کو ووٹ دیتے ہیں تو بھی آپ مجرم ہے. اس لئے چند باتیں جو میں آپ سے کہنا چاہتی ہوں وہ یہ ہیں.

سب سے پہلے یہ آپ کا فرض ہے کہ آپ اسے ووٹ دیں جسے آپ سمجھتے ہیں کہ لسٹ آف کینڈیڈیٹس میں سب سے بہتر ہے دوسرا کے آزمائے ہوئے کو تب ہی آزمائے جب وہ پہلی آزمائش میں بہتر کردار ادا کرنے میں کامیاب ہوا ہو اور اگر وہ کامیاب نہیں تو آپ کو نئے کینڈیڈیٹس کو ضرور موقع دینا چاہیے جو کہ یہ اس کا حق ہے.سب سے اہم اور آخری بات کے ووٹ دینے ضرور جائیں.

Tooba
About the Author: Tooba Read More Articles by Tooba: 14 Articles with 15892 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.