عادت بدلتی ہے فطرت نہیں

بزرگوں سے سنا ہے اگر سنوکےپہاڑ اپنی جگہ سے حل گیا ہے تو یقین کر لینا مگر کسی کی فطرت بدل گئی ہے اس کا یقین کبھی مت کرنا عادت بدل سکتی ہے مگر فطرت نہیں یہ ہی حال ہماری سیاسی رہنماؤں کا بھی ہے سیاسی جماعت بدل سکتے ہیں مگر طرز سیاست نہیں اقتدارمیں آنے سے پہلےکے دعوےکچھ اور بعدکے منظر کچھ اور.........

کچھ مناظر قارئین کی نظر ...
اپنے جلسوں میں مخلفین کی موروثی سیاست پر انگلیاں اٹھانے والے خود موروثی سیاست کا شکار ہوتے نظر آئے عام انتخاب میں جن سیٹوں پر والدچچااور ماموں نے انتخاب لڑا ان کی ہی چھوڑی سیٹوں پر ضمنی الیکشن میں بیٹے بھنجےاوربھتیجوں کو الیکشن لڑتے دیکھا.

کراچی میں گزشتہ ادوارمیں بڑی سیاسی جماعت کے خلاف ٹھپےکےالزام لگانے والوں کی جماعت کے 4 کارکنان ضمنی انتخاب میں ٹھپے لگاتے ہوئےگرفتارہوئے.

سابقہ وزراءکےپروٹوکول کے خلاف بولنے والے حالیہ وزراء کو پروٹوکول استعمال کرتےدیکھاگیا.
انتخاب کے بعد ڈالر سستا ہونے پر نو منتخب رکنِ قومی اسمبلی کی شان میں قصیدےپڑھ نے والے ڈالرمہنگا ہوتے ہی گزشتہ حکومت کی کرپشن کا نتیجہ گردانتے رہے.

گزشتہ سالوں میں بجلی و گیس کی قیمتوں اضافے کے بعد مہنگائی کا رونا روتے ہوئے عوام کے سامنے اپنے بل جلتے دکھائی دی جانے والی حالیہ حکومت کے دورے اقتدارمیں بجلی وگیس کے بلوں میں ہوش روبااضافہ ہوتابھی دیکھا گیا
ایل پی جی کی قیمت میں 70 روپے اضافہ,
ٹول ٹیکس میں 10%اضافہ,

دوسرےبینک کی ATMسے رقم نکلوانے پر پہلے 15 روپے کاٹوتی ہواکرتی تھی اب 24 روپے ہوگئی,
گزشتہ دور میں عوام کا درد رکھنے والوں کی حکومت میں کھاد کی فی بوری 800 روپے مہنگی ہوگئی,
پچھلے ادوار میں قومی شناختی کارڈ 1500 روپے دے کر حاصل کیا جاتا تھا اب 2400 روپے لے کر دیا جاتا ہے,

گزشتہ حکومت میں مہنگائی پر سول نافرمانی پر عوام کو اکسانے والے اب مہنگائی پر صبر کا بغل بجانے لگے ہیں..

ملک بھر سے بڑی تعداد میں عوام کے ووٹ حاصل کرکے نئی حکومت تو بن گئی مگر پاکستان کا حال وہی پرانا رہا

واقعہ بزرگ صحیح کہتے ہیں عادت بدل سکتی ہے فطرت نہیں...

 

Komal Khan
About the Author: Komal Khan Read More Articles by Komal Khan: 8 Articles with 8963 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.