ابو النصر فارابی

ابو نصر فارابی کا اصل نام محمد اور کنیت ابو النصر تھی۔ فارابی 870 عیسوی میں ترکی کے ضلع فارب میں پیدا ہوئے۔ اسی کی نسبت سے آپ فارابی کہلائے۔

ابتدائی زندگی انتہائی غربت اور تنگدستی میں گزری، مگر غربت اور تنگدستی کے باوجود ہمت نہ ہاری، کبھی ان کو اپنے علمی شوق پر غالب آنے نہیں دیا۔ابتداء ہی سے مطالعہ کا شوق تھا۔

ایک دن فارابی مطالعہ میں مصروف تھے کہ تیل ختم ہونے کی وجہ سے چراغ بجھ گیا۔ گھر کے مالی حالات ایسے نہیں تھے کہ دوبارہ چراغ جلا لیا جائے، مگر آپ کے شوق نے آپ کو رہنے نہ دیا آپ گھر سے باہر نکل گئے، وہاں ایک چوکیدار کو دیکھا تو اس کو روک کر کہتے ہیں کہ مجھے تھوڑا مطالعہ کرنا ہے اگر آپ مجھے اپنی لالٹین کی روشنی میں پڑھنے دیں، چوکیدار نے علم سے محبت دیکھی تو چوکیدار نے پڑھنے دیا۔ اگلے دن بھی کچھ ایسا ہوا تو چوکیدار نے انکار کر دیا، مگر فارابی نے اصرار کیا کہ میں آپکو تنگ نہیں کروں گا میں آپ کے پیچھے پیچھے چلتا رہوں گا۔ چوکیدار نے کچھ دن تک جب فارابی کی یہ پڑھائی کی لگن دیکھی تو ایک نیا لالٹین خرید کر فارابی کو دے دیا۔

فارابی نے تقریبا 50 سال تک علم حاصل کیا۔ ابتدا میں آپ نے فارب میں تعلیم حاصل کی، پھر بغداد چلے گئے۔ عربی سیکھنے کے بعد یونانی فلسفیوں کی کُتب کے تراجم سے استفادہ کیا۔ فارابی نے کیمیا، منطق، فلسفہ، طبیعات اور میوزک جیسے کئی مضامین میں اپنے علمی جوہر دکھائے۔
فلسفے اور منطق میں ارسطو کے بعد آپ ہی ایک عظیم مفکر تصور کئے جاتے ہیں۔

آپ کی تصانیف:
کتاب المیوزک الکبیر، المدینۃ الفضیلۃ، رسالہ فی العقل، کتاب الحروف، کتاب الحصاالعلوم

 

Engr. Allama Muhammad Shoaib Ikram
About the Author: Engr. Allama Muhammad Shoaib Ikram Read More Articles by Engr. Allama Muhammad Shoaib Ikram: 26 Articles with 62943 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.