گالی نہیں چلے گی جناب۔۔۔۔اللہ حافظ

میں نے بہت سارے PTI اور JUI ورکرز اور رہنماؤں کو خاموشی سے انفرینڈ کردیا۔ ان ساروں کیساتھ بہترین علیک سلیک بھی تھی لیکن ان کی بدزبانی اور ہرزہ سراٸی سے تنگ أکر ان سے جان خلاصی پاٸی۔أپ انتہاٸی شاٸستگی کے ساتھ بھی اختلاف کیجے تو یہ لوگ بدتمیزی پر اتر أتے ہیں۔جتنی بدتمیزی PTI ورکرز دوسروں کے لیڈروں اور اختلاف کرنے والوں کیساتھ کرتے ہیں اس سے کٸی گنا زیادہ طوفان بدتمیزی JUI والے بپا کرتے ہیں۔(سنجیدہ ورکرز اور رہنماٶں سے معذرت کیساتھ)

جو لوگ پارٹی سربراہان ہیں یا أٸینی عہدوں پر فاٸز رہے ہیں ان کو گالیاں دینا بہر صورت مناسب نہیں۔ ایسے کرنے والوں سے جان چھڑانا ہی سب سے بہتر طریقہ ہے۔قالوا سلاما کی ایک تشریح اور عمل یہی بھی ہوسکتا ہے۔

١۔ میں زرداری صاحب کو گالیاں دینے کی حمایت نہیں کرسکتا کیونکہ وہ میرے ملک کے أٸینی صدر رہے ہیں۔

٢۔ میں نواز شریف کی ماں بہن ایک کرنے کو بھی کسی صورت پسند نہیں کرتا کیونکہ وہ تین بار میرے ملک کے أٸینی چیف ایگزیٹیو رہے ہیں۔

٣۔میں مولانا فضل الرحمان کو برا بھلا کہنے والوں کیساتھ نہیں دے سکتا کیونکہ وہ میرے ملک کے أٸینی عہدہ قاٸد حزبِ اختلاف پر فاٸز رہے ہیں اور ایک ذمہ دار عالم دین ہونے کیساتھ پارٹی سربراہ بھی ہے۔

٤۔ میں عمران خان کو بھی یہودی ایجنٹ کہنے والوں کی کبھی تحسین نہیں کرسکتا،کیونکہ وہ میرے ملک کے أٸینی وزیراعظم ہیں۔اور لاکھوں فالورز رکھتا ہے۔

٥۔ میں نے أج تک کسی پارٹی سربراہ کو گالیاں نہیں دی اور نہ ہے ایسے لوگوں کا حامی رہا جو گالیاں دیتے ہیں۔

٦۔میں عام أدمی کو بھی گالیاں بکنے اور سب و شتم کرنے والوں کا کبھی حامی نہیں ہوسکا۔

اور جب میں ایسے ورکروں کو دیکھتا ہوں جو اول فول بکتے ہیں اور گالیوں کی بارش کرتے ہیں۔ یا پھر أپ ان سے تھوڑا اختلاف کریں گے تو اپنے غلیظ ہاتھ أپ کی گریبان تک لے أتے ہیں۔اور بدقسمتی سے وہ میری فرینڈ لسٹ میں موجود بھی ہیں اور بہتوں سے علیک سلیک بھی ہے۔تو خاموشی سے ایسے ناہنجاروں کو انفرینڈ کردیتا ہوں۔

یادرہے کسی بھی پارٹی سربراہ یا لیڈر کی أندھی تقلید نہیں کی جاسکتی۔ تنقید سے کوٸی پارٹی لیڈر یا سربراہ مبرا نہیں لیکن تنقید اور تضحیک میں فرق کرنا بہت زیادہ ضروری ہے۔أپ ہر ایک پر دلیل کیساتھ تنقید کیجے۔اگر أپ میری فرینڈ لسٹ میں ہیں تو میں أپکا حامی بن جاونگا۔نہیں بھی ہیں تو أپکے ساتھ کھڑا رہونگا۔اختلاف میں حسن ہے۔اختلاف کرنا ضروری ہے لیکن أداب اختلاف کو جاننا اسے زیادہ ضروری ہے۔میں گالی،تضحیک اور بکواس کو کھبی بھی دلیل تسلیم نہیں کرسکتا۔ اگر أپ مسلسل بکواسات کرتے جاٸیں گے تو میں خاموشی سے انفرینڈ کرودنگا۔ أپ کو بتانا بھی مناسب نہیں سمجھونگا۔أپ کیساتھ ذاتی تعلق برقرار رہ سکتا لیکن سوشل میڈیا پر أپ سے قطع تعلقی ہی افضل ہے۔

یہ میرا گلشن ہے اس میں میری مرضی چلے گی۔میں پھولوں کیساتھ کانٹے پالنے کا عادی ضرور ہوں لیکن پھول اور کانٹوں پر مشتمل درخت کو چانٹنے والے *زہریلے کیڑے مکوڑوں* کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔أپ اپنے چمن میں زہرافشانی کیجے۔مجھے کوٸی شکایت نہیں ہوگی۔میں أپکو روکنے کا مکلف نہیں اور نہ ہی یہ میرے حدود ہیں۔مجھے گٌلوں سے بھی پیار ہے اور کانٹوں کو بھی سنھبال رکھتا ہوں۔ اور ہاں میرے ساتھ میری فرینڈ لسٹ میں بہت ساری ماٸیں بہنیں بھی ہیں اور بزرگ اہل علم وفن بھی ہیں وہ شاید تنقید اور طنز و مزاح تو برداشت کرپاٸیں گٸے مگر گالی اور تضحیک وہ کسی صورت نہیں سن سکتے۔وہ سخت اذیت کا شکار ہوتے ہیں۔ میں اپنے ساتھ اپنے بزرگوں اور ماٶوں بہنوں کو اذیت میں مبتلا نہیں کرنا چاہتا۔بلکہ أپ سے اللہ حافظ کہنا بہتر سمجھتا۔سو ایسے احباب سے اللہ حافظ۔تو
احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 443 Articles with 381555 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More