بھٹوکا نظریہ اور بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے ذوالفقاربھٹونے جا ن دیدی لیکن نظریے سے یوٹرن نہیں لیا، کچھ لوگ آج بھی بھٹوشہیدآج کے نظریے اور فکر سے ڈرتے ہیں، قومی اسمبلی میں ذوالفقاربھٹو کا نام لیا جاتا ہے تو کئی وزیرجل جاتے ہیں، ان کی چیخیں نکلتی ہیں۔ ہم دنیاکوپیغام دیں گے کہ کل بھی بھٹوزندہ تھاآج بھی بھٹوزندہ ہے، شہیدذوالفقاربھٹو نے آمرکے سامنے سرنہیں جھکایا، 40 سال پہلے غیرجمہوری قوتوں نے بھٹوتختہ دارپرلٹکادیا، ذوالفقاربھٹونے جا ن دیدی لیکن نظریے کایوٹرن نہیں لیا۔ وہ قائدعوام تھا،وطن کاافتخارتھا، اور کہا کچھ لوگ آج بھی بھٹوشہیدآج کے نظریے اورفکرسے ڈرتے ہیں، قومی اسمبلی میں ذوالفقاربھٹوکانام لیاجاتاہے تووزیرجل جاتے ہیں، ان کے وزیروں کی چیخیں نکلتی ہیں۔جب لوگ مجھے کو بھٹوکے نا م سے پکارتے ہیں توان کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں، یہ ان سے برداشت نہیں ہو رہاتھا تاریخ میں بدترین دھاندلی کی گئی،میڈیاکی بدترین سنسرشپ کی گئی، کے پی کے میں ہمارے جہازکواڑ نے نہیں دیاگیا، پشاورمیں ہمیں گھر سے باہر جانے نہیں دیاگیا، مالاکنڈمیں نامعلوم افراد نے دھاندلی کی ہے،فارم45آج بھی نہیں، لیاری میں آج بھی ہمارافارم 45لاپتہ ہے لاڑکانہ میں بھی کوشش کی گئی لیکن ان کی کوشش ناکام ہوئی اور آخرکار20سال بعدبھٹواسمبلی میں پہنچ گیا، یہ لوگ اپوزیشن کو برداشت نہیں کرتے ان کیلئے مسئلہ ہوگیا، یہ لوگ پرویزمشرف کی پیداوارہیں، جوالیکشن اوردھاندلی سے حاصل نہ کرسکے نیب کے ذریعے حاصل کرناچاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی ان سرگرمیوں پر وفاقی وزیر ِ اطلاعات فوادچوہدری بھی خوب گرج برس رہے ہیں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے بیان میں کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین مارچ ابو بچاؤ تحریک ہے جو کرپشن کو قانونی تحفظ کے لئے شروع کی جارہی ہے جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے عجب تبصرہ کیاہے کہ بلاول بھٹوزرداری چند سو لوگوں کو ٹرین پر سوار کرکے وہ خود کو ہیروسمجھ رہے ہیں ، کرپشن ان کی سیاست کی چتا کو آگ لگادیگی مجھے نہیں اس بار کس کس کی عید جیل میں ہوگی، یہ سب اﷲ کی پکڑمیں آئے ہیں دونوں خاندانوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے یہ اﷲ کی پکڑمیں آگئے ہیں۔جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک واویلا مچارکھاہے غیرجمہوری طاقتوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ۔ عمران خان کمزور اور عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ خارجہ پالیسی کو غیر پیشہ ورانہ انداز سے چلانا انتہائی افسوسناک ہے بیرون ملک سیاسی مخالفین کے خلاف بیانات دیتے ہیں، عمران خان نے چوری کے ووٹوں اور غیر جمہوری طاقتوں سے مل کر حکومت بنائی جبکہ پیپلز پارٹی نے ضیائلحق اور دیگر کا مقابلہ کیا اب اس کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کریں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی مخالفین کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں تاکہ ان کی مخالفت نہ کی جاسکے، حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیا، جو کچھ ہورہا ہے وہ انتقامی سیاست ہے، اگر کرپشن کو ختم کرنا ہے تو بلا امتیاز احتساب کیا جائے یہ سب باتیں اپنی جگہ پر ان میں یقینا کچھ باتیں دل کو لگتی ہیں لیکن حالات بتاتے ہیں پیپلزپارٹی نیب پر اثراندز ہونے میں قظعی طور پر ناکام ہوگئی ہے اور بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ نے بھی کام نہ دکھایا اور آصف زرداری، فریال تالپور کو عدالت نے طلب کر لیا احتساب عدالت نمبر دو نے سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کو نوٹس بھیجا ہے جس میں انہیں میگا منی لانڈرنگ کیس میں 8اپریل کو طلب کیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کومیگا منی لانڈرنگ کیس میں دیگر24ملزمان کے ہمراہ 8اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کو نوٹس خصوصی طور پر ارسال کیا گیا ہے جس میں انہیں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں سمن بلاول ہاؤس کلفٹن کراچی کے پتے پر ارسال کیا گیا . میگا منی لانڈرنگ کے کیس میں عدالت نے آصف علی زرداری کے ساتھ فریال تالپور، انور مجید، حسین لوائی اور کمال مجید کو بھی 8اپریل کو ہی طلب کیا ہے. یہ تمام ملزمان منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ہیں. میگا منی لانڈرنگ کا کیس کراچی سے راولپنڈی کی احتساب عدالت میں منتقل کیا گیا ہے اور اس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کریں گے. بلاول بھٹوزرداری باربار بھٹو کے نظریہ کی بات کرتے ہیں ان کی معلومات کیلئے گوش گذارہے کہ بھٹو کے بدترین مخالف بھی آج تک ان کے نانا پر کرپشن کا ایک الزام تک لانے کی جرأت نہیں کرسکے اس ضمن میں ان کا ماضی اور دامن بے داغ ہیں جبکہ آپ کے اباحضورکی عجب کرپشن کی غضب کہانیاں کئی دہائیوں پر زبان ِ زد ِ عام ہیں اور جو لوگ ان کہانیوں کو منظر ِعام پر لاکرہوا دیتے رہے ان کے ساتھ پہلے مفاہمت اور اب جپھیوں نے عوام کو بہت کچھ سوچنے پر مجبورکردیاہے جناب یہ بتائیں ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ کی تو ب سمجھ آتی ہے سرکار بتائیں آپ اور آپ کے ابا حضورکا کیا نظریہ ہے؟ یہ جان کر یقینا بہتوں کا بھلاہوگا۔

Ilyas Muhammad Hussain
About the Author: Ilyas Muhammad Hussain Read More Articles by Ilyas Muhammad Hussain: 474 Articles with 399014 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.