بہ پہلا واقعہ نہیں ہمیشہ ایسا ہوتا ہے اور شاید
ہماری زندگی میں یہ ماحول تبدیل نہ ہوپاکستان میں جب بھی کوئی حکومت تبدیل
ہو یا تبدیلی کی گن سن ہو پرندے اڑناشروع ہوجاتے ہیں موسم کی تبدیلی کے سمے
بھی ایسا ہی ہوتاہے اور جن ممالک میں لوگوں کی اخلاقیات،اصول اور کوئی
قائدہ یا ضابطہ نہ ہو وہاں کچھ بھی بعیدنہیں اسی لئے سابق وزیر اعظم نواز
شریف کی گرفتار ی کے بعد مسلم لیگ ن کی سیاسی مشکلات کم ہونے کانام ہی نہیں
لے رہیں 15رکن اسمبلی کی عمران خان سے ملاقات کی خبر کے بعد 45اراکین
اسمبلی کی بغاوت نے سیاسی منظر نامہ ہی تبدیل کر کے رکھ دیا ہے کہاجارہا ہے
مسلم لیگ ن کے ا ب45ارکین اسمبلی نے تحریک انصاف سے رابطے کر لیے ہیں ،رانا
ثنا ء اﷲ کی گرفتاری کے بعد یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ بہت جلد مسلم لیگ ن
میں فارورڈ بلاک بن جائے گااطلاعات کے بعد مسلم لیگ ن کے 45اراکین اسمبلی
پارٹی قیادت کی غیر واضح پالیسی سے مطمئن نظر نہیں آرہے جسکے بعد ن لیگ میں
بغاوت کا سلسلہ شروع ہونے کو ہے اس خبر کا انکشاف نجی ٹی وی چینل نے کیا
تاہم ن لیگ کی طر ف سے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔مسلم لیگ ن کی
مریم اورنگزیب ن ایویں گلے شکوے کررہی ہیں کہ جہانگیر ترین اس وقت لوگوں کا
سودا کر رہے ہیں ،لوگوں کی وفاداریاں خریدنے والے کیا جانیں کہ وفاداری کیا
ہوتی ہے اب مسلم لیگ ن پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوکر سامنے آئے گی اور جو
لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ مسلم لیگ ن کو ختم کر دیں گے تو یہ ممکن نہیں۔
دراصل یہ سب کچھ مکافات ِ عمل ہے میاں نوازشریف کی ساری سیاسی زندگی کا یہی
نچوڑ ہے کہ مخالفین کو اٹھل کرنے کیلئے ان کے حامی خرید لو حقیقت میں میاں
نوازشریف نے جو بویا تھا اسے کاٹنے کا وقت آگیاہے چھانگا مانگا سے شروع
ہونے والی بریف کیس سیاست شاید اب اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے کل
جولوگ کبھی مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے لئے بے تاب تھے اب جوق در جوق
تحریک ِ انصاف اور مسلم لیگ (ق) میں شامل ہورہے ہیں کیونکہ میاں برادران کی
گردن میں سریا آیا ہوا تھا بہرحال پچھلے دنوں Qلیگ لاہور کے چیف آرگنائزر
میاں منیر سے حاجی عبدالخالق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ن لیگ لیبرونگ، ملک محمد
افضل ایڈووکیٹ ،مستنصر بلا رانا سیکرٹری اطلاعات پی پی 159لاہور ،محمد
اسلام رانا جوائنٹ سیکرٹری ن لیگ لیبرونگ، کرامت مسیح جنرل سیکرٹری لیبر
ونگ پی پی165،وسیم احمد خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، چوہدری شفقت علی جنرل
سیکرٹر ی،نیامت علی بھٹی نائب صدرن لیبرو نگ، چوہدری محمد طفیل ایجوکیشن ن
لیگ چوہدری منیب ریاض لائیرزونگ لاہور ن لیگ ،خالد محمود نائب صدر یونین
کونسل دھوکی ن لیگ ،،سردار محمد عامر صدر لیبرونگ پی پی 169ن لیگ ،گلزار
بھٹی صدر یونین کونسل 244ن لیگ ، محمد علی پرویز قصوری سینئر راہنما ن لیگ
نے مسلم لیگ ہاؤس میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت
پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی میاں محمد
منیر نے مسلم لیگ میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے
کہا کہ مسلم لیگ میں شامل میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا جائے
گا،یہ بھی ہمارے پرانے ساتھی ہیں جو اپنی اصل مسلم لیگ میں واپس آگئے ہیں۔
یہ ابھی آغازہے پرندے اڑناشروع ہوجائیں تو پھر دیکھا دیکھی قطاراندرقطار
اڑناشروع ہوجاتے ہیں پھروہ موسم بھی نہیں دیکھتے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ
پرندے بلا سبب نہیں اڑا کرتے انہیں موسموں کی نزاکت کا پہلے ہی سے احساس
ہوجاتاہے یہ بڑے پرندے جب اڑے تو راتوں رات بریف کیسوں سمیت اڑن چھوہوجائیں
گے کئی ہفتوں بعد پتہ چلے گا کہ کیاہوا؟ وزیر ِ اعظم پلی بارگین کا اشارہ
دے چکے ہیں بس معاملات طے ہونا باقی ہیں انتظامات ہورہے ہیں آخرکون دن رات
گرمی سردی میں پیشیاں بھگتاپھرے اس خجل خواری سے بہترہے کہ کچھ دے دلاکر
کام چلالیاجائے ۔ اب سیاست کا کیاہے جہاں سے چھوڑی ہے ہۃیں سے پھرشروع کی
جاسکتی ہے ویسے زرداری صاحب توپہلے ہی ریٹائرڈمنٹ کا عندیہ دے چکے ہیں جس
حریف کو سڑکوں پر گھسیٹنے کااعلان کیا تھا وہی میدان میں نہ رہا تو پھرایسی
سیاست کس کام کی جان بچی سو لاکھوں پائے۔
|