شہر کے وسط میں سورج سے جیسے روٹھی ہوئی تاریک گلیوں
ان گلیوں کے بیچ وبیچ ایک خاموش گھر
میں دوسری منزل پر دروازے کے ساتھ لگا خاموش کھڑا تھا
ایک شخص اندر گیا تو ایک باریک سی آواز آئی
"کام میں تمھاری مرضی ؟ دام میں ہماری،خوش نہ کیا تو پیسے واپس "
جونہی وہ صاحب کپڑے جھاڑتے ہوئے باہر نکلے
میں فورا اندر داخل ہوا
اندھیرے کی وجہ سے شکل ۔۔۔ پہچاننا مشکل تھا
اس نے کپڑے سیدھے کیے اور کمرے میں گھبرائی ہوئی آواز گونجی ؟؟؟
تم کون ؟؟؟
"صحافی" میں بولا
"میں بھی صحافی" دوسری آواز
|