آؤہم بھی دھرنادیتے ہیں
بے وفاؤں کے چوک پر
عمران خان نے 126دن کادھرنادیاتھاجو17دسمبر2014کوبناکسی رزلٹ کے ڈی چوک سے
ختم کیاگیاتھامگراس کارزلٹ الیکشن 2018میں واضع نظرآیاپی ٹی آئی کے دھرنے
میں فضلونے نوازشریف کومشورہ دیاتھا کہ پی ٹی آئی دھرنے میں آنسوگیس کی
شیلنگ اورلاٹھی چارج کرو۔لوگ فضلو کے دھرنے کے حوالے سے کہہ رہے ہیں کہ یہ
غلط ہے ارے بھائی میں کہتاہوں عمران خان کادھرناغلط تھا کیونکہ وہ وزیراعظم
کی رضامندی سے نہ تھااوراکتوبر21019کادھرنا وزیراعظم کی رضامندی سے ہے
کیونکہ عمران خان نے خوداعلان کیاتھاکہ ہم کنٹینربھی دیں گے اوردھرنے کیلئے
جگہ بھی دیں گے اب عمران خان کواپنے وعدے پورے کرنے چاہیں نہ کہ انکے راستے
میں رکاوٹ بنیں۔پی ٹی آئی کے دورمیں ناچ گاناہوتاتھااس دھرنے میں یقیناً
ایساکچھ نہیں ہوگامگرصرف مولویوں کادھرناہوتاتولیکن اب توشہباز شریف نے بھی
دھرنے میں شرکت کااعلان کردیا ہے اب تو’’میاں دے نعرے وجڑیں نیں،دوبارہ رنگ
سجنے نیں‘‘اورپتانہیں کون کون سے نغمے سننیں کوملیں گے یقیناًاب بی وہی
آلودہ ماحول ہوگاکیونکہ آج بھی مخالف پارٹیاں پی ٹی آئی دھرنے کی
تصاویرسینڈکررہے ہیں جس میں لڑکے لڑکیوں کی بے غیرتی دیکھنے کوملتی ہے اب
ہزاروں لوگ شریک ہوں گے تو کون کس پرپہرہ دے گالوگوں کے تبصرے کے مطابق
عمران خان کے دھرنے میں عورتوں کی وجہ سے دھرنا126دن چل سکاتھااب دیکھنایہ
ہے کہ فضلو کادھرناکتنی دن چلے گا۔ الیکشنہوتے ہی لوگ تبصرے جھاڑنا شروع
کردیتے ہیں کہ یہ حکومت 6ماہ سے سال کے اندر ختم ہوجائے گی 2013کے الیکشن
میں بھی ایسی باتیں ہوتی رہیں کہ ابھی حکومت سماپت ہوئی اور اسمبلیاں ٹوٹ
جائیں گی یہ ہوگا وہ ہوگا،لوگوں کودوبارہ الیکشن کیلئے اکساء
کراپنامفادپوراکرنے والے عوام کویہ تونہیں بتاتے کہ باربار الیکشن سے ملک
کا اربوں کا نقصان ہوتا ہے پہلے بھی ہمارا ملک قرضے کی دلدل میں پھنسا ہوا
۔الیکشن 2013میں ہارنے والوں میں فضل الرحمان،سراج الحق ،دوسابق وزراٗ اعظم
یوسف رضا گیلانی ،شاہد خاقان عباسی سمیت کئی سابق وفاقی وزرا شامل تھے سابق
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو دوحلقوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑاجن میں
NA-57اور53شامل ہیں این اے 53میں شاہدخاقان عباسی کامقابلہ عمران خان سے
تھا جس میں انکو بدترین شکست ہوئی اور اپنے آبائی حلقہ NA-53میں انکا
مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صداقت عباسی نے مات دے دی اور دوسرے
سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی جو کہ NA-198پرامیدوارتھے جن سے ن لیگ کے
امیدوارجاویدعلی نے جیت حاصل کی سیدیوسف رضا گیلانی پاکستان پیپلزپارٹی کے
امیدوارتھے ۔ مولانا فضل الرحمان کبھی اس کے ساتھ تو کبھی اس کے ساتھ اسی
مفاد پرستی کی وجہ سے بری طرح ناکام ہوئے اوردونوں سیٹوں سے ہاتھ دھونا
پڑااس کے علاوہ،پیرصدرالدین،محموداچکزائی،مصطفٰی کمال،اسفندیارولی اور
جمشیداحمددستی6جگہ سے الیکشن میں حصہ لیااورحکومت نے ڈرامے باز کوبھی
پسندنہ کیا ،فاروق ستار،کائرہ،امیرمقام،بلیغ الرحمان،چوہدری نثارعبدالقیوم
خان جتوئی،مصطفیٰ کھر،سلطان ہنجرا،طارق گرمانی سمیت کئی سابق وزراٗ کو
ہارکامزہ چکھناپڑاتھا۔اب دیکھنے کوملتاہے کہ وہ لوگ فضلوکے دھرنے کے خلاف
پوسٹیں کررہے ہیں کیاخان کادھرنا ملک کے مفاد میں تھا میں اس دھرنے کی مثال
دیتاہوں توخان کے دھرنے کاحساب خود کرلینا۔ مولانا کے مطابق اگر10لاکھ لوگ
آتے ہیں توایک دیگ 40لوگ کھاتے ہیں یعنی کہ 25000دیگیں ایک وقت میں اور3وقت
کے کھانے کے حساب سے 75000دیگیں کم سے کم ایک دیگ کاخرچ3000ہے اورایک دن
کاٹوٹل خرچ 75000x3000ٹوٹل 225000000(22کروڑ 50لاکھ) ہوگامثال کے طوپریہ
لوگ 30دن بھی اسلام آباد دھرنادیتے ہیں تو6ارب75کروڑ روپیہ لازمی خرچ
ہوگااب جب میں نے یہ حساب لگایاتومیں خودحیران ہوایہ توصرف کھانے کے پیسے
ہیں باقی کئی اخراجات ہوتے ہوں گے اتنے پیسے کہاں سے آتے ہیں اگرکوئی
باہرکاملک سپورٹ کرتاہے توسب سیاستدان وطن کے غدارہیں اوراگرکوئی سپورٹ
نہیں کرتاتویقیناً میرے ملک کاخزانہ خالی ہورہاہے اب یہ بات سمجھنے میں
دیرنہیں لگتی کہ دھرناکوئی بھی دے تووہ ملک دشمن ہی ہوگاپہلے بھی ہمارے ملک
کے مخالف کم ہیں کہ اب اپنے ہی لوگ ملک کونقصان پہنچانے پے تلے ہیں میں صرف
اس دھرنے کے مخالف نہیں میرے ملک میں ڈاکٹرز،وکلاء تاجرکوئی بھی دھرنادے
جومیرے ملک کے نقصان میں ہومیں اس کے خلاف ہوں چاہے وہ ن لیگ ہوپی ٹی آئی
ہویاکوئی بھی جماعت ہو۔پاکستان پہ پہلے ہی دہشت گردملک کی چھاپ کم تھی کہ
اب فضلونے پشاورمیں باوردی ڈنڈافورس تیارکی اورانہوں نے فضلوکوسلامی بھی
پیش کی جوسوچنے کی بات کہ نہ تواس کے پاس کوئی وزارت ہے نہ وہ ملکی بقاء
کیلئے دھرنادینے جارہاہے پھربھی سلامیاں دی جارہیں اورمجھے یادپڑتاہے جمعت
کے مطابق صرف 12000سیکورٹی اہلکارہوں گے مگرڈنڈے لاکھ سے اوپربنوائے گئے
ہیں اس کامطلب تویہی ہے کہ فضلوسوچ رہاہے کہ ہم جیسے آئیں گے 5منٹ میں
حکومت کوبہاکے لے جائیں گے کوئی بھی لیڈرہو وہ خود توکنٹنرمیں چھپے ہوتے
ہیں اگرشیلنگ یالاٹھی چارج ہوتاہے اس بے وقوف عوام ہی مرتی ہے آخرمیں
اتناکہناچاہوں گاکہ آزادی مارچ کامیاب ہویانہ ہو عوام عمران حکومت سے
مہنگائی کی وجہ سے فضلو کے دھرنے کوسراہاضروررہی ہے اگرمہنگائی ،بے روزگاری
،ڈاکٹرز گردی،آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ،پیٹرولیم مصنوعات کی
ناجائز قیمتیں بڑھانا،گیس کی قیمت کوپرلگناکم نہ ہوئے توعوام ہی حکومت
گرادے گی اورکامیابی کاسہرفضلوکوجائے گا۔
|