جی بی طلبہ احتجاج.... اور... ناعاقبت اندیشی

انتہائی ناعاقبت اندیشی کے ساتھ کے آئی یو بورڈ فیڈرل منتقل کردیا گیا.ملا ہوا اختیار واپس کرنا نااہلی اور نالائقی کی بدترین مثال ہے.جس جس نے اس میں کردار ادا کیا ہے اس نے علاقے کیساتھ شدید غداری کی ہے..سالانہ کروڑوں اربوں کے حساب سے جی بی کا پیسہ وفاق منتقل ہورہا ہے. کے آئی یو کے چند ناہنجاروں کا منحوس کردار اور کچھ باہر کے لوگوں کے ذاتی مفادات اپنی جگہ، مگر اس میں اصلاح کی مکمل گنجائش تھی.منحوس کردار اور ذاتی مفاد کو بنیاد بناکر قومی مفادات کا استیصال نہیں کیا جاسکتا ہے.
سچ یہی ہے کہ پری پلاننگ کے مطابق بورڈ منتقل کردیا گیا ہے جس سے علاقے کا اربوں کے نقصان سمیت طلبہ و طالبات اور سرپرستوں کی خجل خواری الگ ہے.

اب خاموشی سے ماحول بنایا جارہا ہے کہ جی بی کالجز میں بی ایس پروگراموں کی ایفیلی ایشن بھی کے آئی یو کے سوا کہیں اور کی جائے.جس کی مد میں بھی سالانہ کرڈوں روپیہ کہی اور منتقل ہوگا. یہ بھی علاقے سے غداری کے سوا کچھ نہیں.

بورڈ منتقلی کے آفٹر شاکس شروع ہوچکے ہیں. کے آئی یو جی بی ایجوکیشن کا پانچ کروڈ بجٹ ہضم کرکے بھی طلبہ کو فیسوں میں ریلیف نہ دے پارہی ہے. طلبہ احتجاج کناں ہے.سخت قسم کے نعرے لگ رہے ہیں. جگہ جگہ احتجاجی مناظر دیکھنے کو ملے ہیں.نوجوان بپھر چکے ہیں.ان کو روکنا اب مشکل ہوتا جارہا ہے. ایوان صدر تک آواز اور احتجاج پہنچ چکی ہے.

ان لوگوں کو نوٹ کرنا چاہیے جن کو مقتدر طبقات یا اسٹیبلشمنٹ کہا جاتا ہے کہ بورڈ منتقلی کے بعد بی ایس پروگراموں کی ایفیلی ایشن بھی کہیں اور کردی گئی تو پھر تعلیمی اداروں کا اللہ حافظ ہے. کے آئی یو کے ساتھ کالجز بھی دیوالیہ ہونگے.اور قوم کو اربوں کا ٹیکہ سالانہ لگتا رہے گا. علاقائی رقم یہاں پر ہی گھوم رہی تھی کسی اور جگہ منتقل ہوتی رہے گی.

حافظ حفیظ الرحمان صاحب اور اس کی ٹیم پر لازم ہے کہ جی بی کا تعلیمی سسٹم بچانے کے لیے ہنگامی طور پر قانون سازی کریں.کالجز کی ایفیلی ایشن اور ازاد بورڈ کے حوالہ سے ایکٹ آنا بہت ضروری ہے. فی الحال وفاق بجٹ نہیں بھی دیتا ہے تو بھی اپنے ذرائع اور آمدن سے آزاد بورڈ کے لیے ایکٹ لانے اور اس کی روشنی میں فوری بورڈ کا قیام ضروری ہے... تو
احباب کیا کہتے ہیں؟
 
Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 433618 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More