باکمال اور پریکٹیکل لوگ

کچھ لوگ دنیا میں بہت باکمال ہوتے ہیں.اللہ تعالٰی بہت کچھ سے نواز دیتا ہے. جب جب ایسے پریکٹیکل لوگوں سے واسطہ پڑ جاتا ہے تو بھولے نہیں بھولتے ایسے لوگ.

ان سے عرض کیا کہ تلاوت سنا دیں. پھر میں سنتا گیا اور کانوں میں رس گھولتا گیا.
ایک دفعہ کہا کوئی گانا گاؤ. مجھے دیر تک سننا ہی پڑا.
سچ کہتا ہوں ان کی تلاوت اور گانے کے سحر سے آج تک نہ نکل سکا.
ہماری بات چیت اردو میں ہوا کرتی تھی. ان کی کمال کی اردو تھی بولے تو پھول جھڑے. لہجہ اہل زبان والوں کا ہی پایا تھا.
ان کی انگریزی کمال کی تھی.ان کی محاوراتی انگلش پڑھ اور سن کر حیرت ہی ہوتی اور اپنی انگریزی کی کمزوری کا بھرپور احساس ہوتا.
ان کا عربی تکلم اچھا نہیں تھا مگر میری توقع سے کئی گناہ بہتر.تھوڑی سی پالش سے فن کا عروج حاصل ہوجانا تھا.
ان کا، کمال کنفیڈینس اور اپنے اوپر اعتماد دیکھ کر مجھے رشک آجاتا. مجھے اپنے کنفیڈینس پر کبھی شک نہیں ہوا مگر ان کا کنفیڈینس بھی آسمان کو چھو رہا تھا..
ان کا گھرانہ دینی تھا مگر عصر حاضر کی بہت سی جہات پر انہیں بھرپور آگاہی حاصل تھی.ان پر دینداری کے جملہ اثرات موجود تھے
گھر پر ٹی وی نہیں تھی مگر انہیں اہم ٹاک شوز کے جملے تک یاد تھے. لیپ ٹاپ کے سہارا سب سن لیا جاتا اور پڑھ لیا جاتا.
گھر میں اسلام اخبار کے سوا کچھ نہیں آتا مگر ان کی رسائی تمام کالم نگاروں کے کالمز اور اچھے میگزینز تک تھا
غرض بہت ساری صلاحیتیں ان میں بدرجہ اتم تھیں.
انہوں نے اپنے متعلق سب کچھ بتایا تھا، کچھ بھی ابہام میں نہ تھا. وضاحت کے بھی حدود ہوتے ہیں مگر کوئی بھی حد نہ تھی، سب کچھ عیاں تھا، مگر رازداری کا یہ عالم تھا کہ ان کا اوریجنل نام بھی واضح نہ تھا.
ان کا قوت فیصلہ آسمان کو چھو جاتا. پہلے دن جو فیصلہ کیا سالوں تک اس پر کاربند رہے.
کمال بات یہ تھی کہ وہ جذبات اور جذباتیت سے مکمل عاری اور ایک مکمل پریکٹیکل انسان.
میں نے ان کیساتھ اپنا موازنہ کیا تو جذبات کی دنیا میں خود کو ٹھس پایا. واقعی دنیا میں جذبات پر قابو پانا سب سے مشکل کام ہے اور میں اس مشکل میں کئی بار فیل ہوا. کئی بار تو میں جذبات کے بحر کاہل میں خود کو ڈبو دیا کرتا. غرض بہت ساری باتیں ہیں. زندگی نے ساتھ دی تو آپ کیساتھ شئیر کی جائیں گی. تو
*احباب کیا کہتے ہیں؟*
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 445480 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More