اختصاصی مطالعہ

ایک دوست نے پوچھا کن کن مفکرین اور اہل علم کا اختصاصی مطالعہ کیا جائے، تاکہ اسلام کی روشنی میں جدید دور میں درست رہنمائی کرنے کی صلاحیت پیدا کی جاسکے. عرض کیا کہ
1.مولانا مناظر احسن گیلانی
2.ڈاکٹر حمیداللہ
3.مولانا ابوالحسن علی ندوی
4.مولانا ابوالاعلیٰ مودودی
5.ڈاکٹرمحمود احمد غازی
6.مفتی تقی عثمانی
6.جاوید احمد غامدی

ان صاحبان کی جملہ کتب کو بالاستعیاب پڑھا جائے تو جدید تعلیم یافتہ احباب اور معاشرے کے تمام مسائل میں بہتر رہنمائی کرنے کی صلاحیت پیدا ہوسکتی ہے. ان اہل علم نے ہر موضوع پر خامہ فرسائی کی ہے.بہت سارے اور نام بھی ہیں لیکن ان سب کو بالاستیعاب پڑھنا اتنا آسان بھی نہیں. مذکورہ بالا حضرات نے اسلامی موضوعات پر انتہائی سلیس، شستہ، مددلل اور ادیبانہ اسلوب میں کتب تصنیف کی ہیں جو ہر اعتبار سے مفید اور دلچسپ ہیں. ان سب کا اسلوب نگارش دل لبھانے والا ہے.اس لیے بور ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.ان کی کتب اسلامی ادب کی شاہکار ہیں. تو
احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 443 Articles with 376021 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More