فضلائے درس نظامی کی خاموش مشکلات


درست فکری منہج
( ایسا علمی مواد جو فکری طور پر فضلاء کو سالم بنالے)
اور

قُوت لایموت کی حد کے لئے ہنر/سکلز

دینی مدارس و جامعات اور وفاق ہائے مدارس اپنے طلبہ کے لیے درس نظامی کیساتھ

درست فکری منہج
( ایسا علمی مواد جو فکری طور پر فضلاء کو سالم بنالے)
اور

قُوت لایموت کی حد کے لئے ہنر/سکلز

کے لیے مختصر لازمی پروگرامات(اٹھ سالہ درس نظامی کیساتھ یا علیحدہ) کا اہتمام نہ کرے تو
بخدا کچھ سالوں میں درس نظامی سے فارغ ہونے والے طلبہ(بالخصوص لائق ترین فضلاء) مغرب زدہ تجدد اور فکر معاش کی لہر میں ایسے بہہ جائیں گے کہ ان کے اساتذہ اور خیر خواہوں کو پتہ چلنے تک بہت دیر ہوچکی ہوگی.حالات و واقعات واضح طور پر ان چیزوں کی غمازی کرتے ہیں.

واللہ!
ان خیرخواہوں اور ارباب مدارس کو اندازہ ہی نہیں ہوپارہا ہے کہ ان کے درس نظامی کے فارغ التحصیل فکری شاہینوں کیساتھ مارکیٹ میں کیا ہورہا ہے.معاشرہ اور اس کے مختلف طبقات ان کیساتھ کس انداز میں ڈیلنگ کرتے ہیں.

مغربی تجدد کی بہت ساری خاموش لہریں، جدید تعلیم یافتہ حضرات کی طرف سے فضلاء کے سامنے پیش کیے جانے والے البیلے سوالات اور کسب معاش کی گنجلک صورت حال نے ہزاروں لائق ترین فضلاء کو ڈگمگا کر رکھ دیا ہے.اور شدید ترین کشمکش کا شکار ہیں اور اپنا واضح کیریئر کا تعین تک نہیں کرپار ہے ہیں.
اس خاموش، مگر مشکل ترین صورت حال سے نمٹنے کے لیے کہیں پر بھی کوئی انتظام نہیں.مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ سالانہ ہزاروں کی تعداد میں بہترین ذہن اور ٹیلنٹ کو یوں بے یارومددگار کیوں چھوڑا جاتا ہے. کیوں حالات و مقتضیات وقت کو مدنظر رکھ کر تربیت اور نصاب کا بندوبست نہیں کیا جاتا.؟ کسی کی ڈکٹیشن کی بجائے خود سے اصلاحاتی اقدامات کیوں نہیں کیے جاتے. تو
احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 433771 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More