چیف ایگزامینر شپ سروئیرزکی عدم تعیناتی۔۔۔۔ایک معمہ

 قطرہ قطرہ مل کر دریا بنتا ہے ،ذرہ ذرہ مل کر صحرا بن جاتا ہے ،لفظ لفظ مل کر کتاب بن جاتی ہے،درخت درخت مل کرایک وسیع و عریض جنگل بن جاتاہے،کنکر کنکر پہاڑ اور چھوٹی چھوٹی عادات مل کر کردار بن جاتی ہیں بالکل اسی طرح تھوڑی تھوڑی اصلاحات سے ایک منظم نظام وجود میں آجاتاہے۔خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ملک پاکستان میں بھی آج کل آئینی اصلاحات ہورہی ہے جوکہ آنے والے پاکستان کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔حال ہی میں مجھ بندہ ناچیز کی نظر سے غلام گردش میں گھومتی ہوئی ،فٹ بال کی طرح ٹھوکریں کھاتی ہوئی ایک فائل کی رُودادگزری۔سوچا کیوں نہ محسن پاکستان وزیر اعظم عمران خان صاحب تک اپنی آواز پہنچادوں،یہ ایک ادنی ٰسی کوشش ہے شاید اس کی وجہ سے کوئی نئی اصلاح نافذ ہوجائے کہ 60 دن میں کوئی بھی تعیناتی لازما ہوجائے۔

دسمبر2019ء سے میرین انجینئرز امتحانات دینے سے قاصر ہیں۔جس کی سب سے بڑی وجہ چیف ایگزامینر شپ سروئیرزکی عدم تعیناتی ہے۔جس کی وجہ سے سینکڑوں میرین انجینئرز جو لاکھوں ڈالر بیرون ممالک سے کماکر پاکستان لاتے ہیں اور پاکستان کی معیشت کو سہارا دیتے ہیں۔امتحان دینے کے منتظر اور بے روزگار ہوکر گھر بیٹھے ہوئے ہیں۔منسٹری آف میری ٹائم افیئرزکوباربار آگاہ کرنے کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے۔منسٹری آف میری ٹائم افیئرز کا یہ کہناہے کہ تعیناتی سے متعلق لیٹر پرائم منسٹر آفس میں موجود ہے اور جلد اس پر عملدرآمد ہوجائے گا۔پرائم منسٹر عمران خان صاحب سے پرزور اپیل ہے کہ ذاتی دلچسپی لے کر اس تعیناتی کا عمل جلدازجلد مکمل کروایا جائے تاکہ سینکڑوں میرین انجینئرز اپنے امتحانات پاس کرکے پھر سے اپنے روزگار کا سلسلہ بحال کرنے کے ساتھ ساتھ لاکھوں ڈالرزبیرون سے کماکر اپنے وطن بھیجنے کے قابل ہوسکیں اور اکانومی کو سہارا دے سکیں۔
 
ِِِِـِ سینکڑوں میرین انجینئرزوزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب کے نوٹس میں لاتے ہیں کہ ایک سال سے زائد مدت سے خالی آسامی چیف ایگزامینر شپ سروئیر کو پر کرنے کا عمل جلد از جلد مکمل کروائیں اور بیورو کریٹس خاص طور پر چیف سیکرٹری منسٹری آف افیئرز اسلام آباد اور ڈی جی پورٹ اینڈ شیپنگ کراچی ونگ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے اس معاملہ کو اتنا طول دینے پر وضاحت طلب کریں اور انہیں وارننگ دیں کہ اس تعیناتی پر تمام اعتراضات کو فورا ختم کریں تاکہ پاکستان کا سرمایہ اور قیمتی اثاثہ میرین انجینئرزکا مستقبل تاریک ہونے سے بچ جائے ۔ کروناکے باعث امتحانی نظام میں کئی سٹوڈنٹس کو بغیر امتحان کے پاس کردیا گیاہے اور کچھ کو آئن لائن امتحانات کی اجازت مل گئی ہے لیکن یہ ایک واحد ادارہ ہے جسے عملہ اور سسٹم کی خرابی کی وجہ سے اپنا ایک سال ضائع کرنا پڑا۔انصاف میں تاخیر بے انصافی ہے۔

جناب وزیر اعظم عمران خان صاحب آپ کا قد عالمی سطح پر بھی بہت اونچاہے ۔مجھے پوری اُمید بلکہ یقین کامل ہے کہ آپ پاکستان کو اس نازک صورتحال سے ضرور بضرور باہر نکال لیں گے۔ان شااﷲ
 

A R Tariq
About the Author: A R Tariq Read More Articles by A R Tariq: 65 Articles with 54731 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.