آہ...... علامہ خادم حسین رضوی نہ رہے

ختم نبوۃﷺ پر بولنے والا خاموش ہوگیا
ایک اورتاریخی جنازہ

رات کاکچھ پہرتھامیں کچھ گھنٹوں سے آن لائن نہ ہواتھاشایداسی وجہ سے موبائل کی گھنٹی بجی میں نے کال اٹھائی توایک چاہنے والے کی کال تھی تومجھاکہتاہے کہ بھائی جان دکھ ہوااﷲ پاک آپ کے باباجی کودنیامیں جگہ میں نے کہاسرمیرے باباجی تو2008میں وفات پاگئے تھے توانہوں نے کہا آپکونہیں پتاکہ بریلوی مسلک آج یتیم ہوگیامیں نے پوچھاآپکے کہنے کامقصدکیاہے سیدھی سیدھی بات کریں توانہوں نے دل دہلادینے والی خبردی کہاکہ آپکے اہلسنت مسلک کے بزرگ علامہ خادم حسین رضوی وفات پاگئے ہیں میری آنکھوں میں آنسوجاری ہوگئے اورایسے محسوس ہورہاتھامیرے باباآج وفات پاگئے ہیں میں نے کال کاٹ دی اورنیوز چینل لگایاتوہرچینل پریہی نیوزتھی اورلوگ لبیک لبیک یارسول اﷲ ﷺ کے نعرے لگاتے خادم حسین رضوی صاحب کے گھرملتان روڈ پرجمع ہورہے تھے ۔ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی طویل عرصے سے علیل تھے اورکچھ روز سے بخارکے ساتھ سانس کی تکلیف بھی تھی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر شیخ زیدہسپتال لے جارہے تھے کہ راستے میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے جس کی ڈاکٹروں نے راستے میں ہی تصدیق کردی تھی ڈاکٹروں کے مطابق رات8:45پرشیخ زیدہسپتال لایاگیاانکی موت کی تصدیق ای سی جی کے ذریعے کی گئی ان کی موت کی خبرسے ایک کہرام سامچ گیااورمیت کے گھرپہنچنے سے پہلے چاہنے والوں کی بڑی تعدادوہاں موجود تھی اوردھاڑیں مار مارکے رورہے تھے علامہ خادم حسین رضوی کی اچانک موت کی خبرسن کرکروڑوں عاشقان رسول ﷺ غم میں ڈوب گئے کیونکہ ایک علامہ خادم حسین رضوی ہی توتھے جو ختم نبوت ﷺ پرکھل کے بولتے تھے اوروہ کہتے تھے کہ ایک دن سب نے مرجاناہے اس سے کیاہی اچھاآقا کے نام پرہی مرجائیں اسی حوالے سے شاعر نے کیاخوب کہاہے:
عزت سے نہ مرجائیں کیوں نام محمدپر،
یوں بھیتوکسی روز دنیاسے توجاناہے

علامہ خادم حسین رضوی55سال کی عمر میں انتقال توکرگئے مگرانہوں نے پاکستان میں اسلامی قانون لانے کیلئے 2015کولبیک پاکستان کی بنیاد رکھی اورہمیشہ ناموس رسالت پرگج وج کے بولتے تھے حال ہی میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں خلاف علامہ خادم حسین رضوی نے ایک بارپھرتین روزہ دھرنادیاتھاجس پرحکومتی ٹیم کے ساتھ کامیاب مذاکرت پردھرناختم کردیاگیاتھاعلامہ خادم حسین رضوی پرحکومت کی جانب سے کئی مقدمات درج ہیں اورگزشتہ سال انہوں نے کئی ماہ جیل بھی کاٹی جس کے بعدضمانت پررہاکردیاگیاعلامہ صاحب کی موت کی اصل وجہ توپتہ نہ چل سکی صرف بخاراورہرٹ اٹیک کابتایاگیااور مگرڈیٹھ سرٹیفکیٹ پرریسو ڈیڈ لکھ دیاگیااس سے قبل فیض آباددھرنے میں بھی انکو102سے 103بخاررہاجس کے باوجود وہ موجود رہے اوردوستوں سے ملتے رہے اوران کے نورانی چہرے کو دیکھ کے واضع پتاچلتاتھاکہ وہ سچے عاشق رسول ﷺ تھے اوران کے تقریرکرنے کے انداز ہرایک سے ہٹ کے تھااس پر کسی شاعر نے کیاخوب کہاہے :
نورآنکھوں میں توچہروں پہ اجالے ہوں گے ،
مصطفیٰ والوں کے انداز نرالے ہوں گے

اورواقعی یہ شعرخادم حسین رضوی پرہی سوٹ کرتاہے کیونکہ جس طرح وہ ناموس رسالت پر بولتے تھے کسی مائی کے لعل میں وہ جراٗت نہیں اورن کی تقریروں سے ہرکوئی سنتاہے اورلیڈربننے کی کوشش کرتاہے مگرانہیں کیاپتاخادم حسین رضوی ایک ہی تھا اوراب تومجھے یہ پریشانی کھائی جارہی ہے کہ جیسے فتنہ قادیانیت ہے اسے کوئی روکنے والاہوگاکیونکہ میرے دین ایک اورمحافظ نہ رہا:
کیفیت دل بتانے سے قاصرہوں
،ایک اوردین کامحافظ چلاگیا

علامہ خادم حسین رضوی کی موت کے بعد گہماگہمی شروع ہوگئی کہ باباجی کی سانس بحال ہوگئی ہے کچھ لوگوں نے فیسبک پرپوسٹ لگادی یہاں تک کہ دوچارنیوز چینل نے ٹیکرز بھی چلادیئے مگرڈاکٹروں نے پھرکنفرن کیااوربتایاکہ وہ وفات پاچکے ہیں اوران کے حامی لوگ ان کودعاؤں کے تحائف پیش کررہے ہیں اورکچھ ان کی تقریروں سے سڑمررہے ہیں اورایسے لوگوں کومیں ایک پیغام دوں گاکہ آپ کے دعاکرنے یانہ کرنے سے فرق نہیں پڑتاپوری دنیامیں کروڑوں لوگ ان کودعاؤں اورقرآنی آیات کے تحائف بھیج رہے ہیں اب ان پرتحقیق کرنے کاکیافائدہ کسی شاعرنے کیاخوب کہاہے:
اب رہیں چین سے بے درد زمانے والے سوگئے خواب سے لوگوں کوجگانے والے
دیکھنے کوتوہزاروں ہیں مگرکتنے ہیں ،ظلم کے آگے کبھی نہ سرجھکانے والے
مجھ پہ یہ تحقیق میرے بعدکرے گی دنیا، مجھے سمجھیں گے میرے بعددفنانے والے

علامہ خادم حسین رضوی کے جنازے پرہزاروں چاہنے والے جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پروزیراعظم عمران خان،عثمان بزدار ،چوہدری سرورگورنرپنجاب، انوارالحق قادری،چوہدری شجاعت، رانامحمدفرانز نون ایس ڈی پی، سراج الحق ،فیاض الحسن چوہان، مونس الہٰی، عنایت اﷲ مشرقی ایس ڈی پی، مجیدغوری چیئرمین عوامی رکشہ یونین، مولاناحنیف جالندھری، علامہ شیرعلی نوری،ڈاکٹرعاشق ظفربھٹی ایس ڈی پی، مولانافضل الرحمان، امیرالعظیم، پیرمحمدآصف نقشبندی وغیرہ لاکھوں لوگوں نے اپنے ٹویٹ پرسٹیٹس اورپوسٹیں لگارکھی ہیں اورانہیں دعاؤں کے تحائف بھیج رہے ہیں ۔راقم کواس بات کایقین ہے کہ جس طرح وہ ختم نبوۃ کیلئے سچے عاشق رسول ﷺ تھے توقبرمیں بھی انکوپیارے آقامدنی محمدﷺ کادیدارضرورہوگا۔
 

Ali Jan
About the Author: Ali Jan Read More Articles by Ali Jan: 288 Articles with 232473 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.