ریسکیو 1122کلرسیداں ڈیفنس ڈے کا انعقاد

کلرسیداں کے سرکاری اداروں میں اس وقت ریسکیو 1122 کا ادارہ کارکردگی کے لحاظ سے سر فہرست جا رہا ہے دھوپ ہو سخت سردی ہو رات ہو یا دن ہو ان کی ایمبولینسز ہر وقت دوڑتی دکھائی دیتی ہیں کہیں بھی کوئی حادثہ ہو باقی لوگ بعد میں اور ریسکیو 1122کا با ہمت عملہ وہاں پر سب سے پہلے پہنچ جاتا ہے چوھدری حارث کی قیادت میں یہ ادارہ ایک مثالی حثیت اختیار کرتا جا رہا ہے ان کے تمام بہادر سپاہی ا ور بلخصوص ان کے ڈرائیورز پنی جانوں کو داؤ پر لگا کر دوسروں کی جانوں کو بچانے اور ان کو محفوظ بنانے میں مصروف عمل رہتے ہیں سب سے بڑھ کر بات یہ ہے کہ تمام سٹاف دیانتدار اہلکاران پر مشتمعل ہے بڑے سے بڑے کارنامے تو یہ انجام دے ہی رہے ہیں اگر کوئی چھوٹا سا جانور بھی کسی مشکل جہگہ میں پھنس جائے تو اس کو بھی باحفاظت نکالنے میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی گردانتے ہیں اور دوسروں کی جانیں بچا کر خوشی اور آخرت کیلیئے اپنا زریعہ نجات محسوس کرتے ہیں مشکل سے مشکل کاموں کی انجام دہی کے بعد بھی پرسکون نظر آتے ہیں ان کے کام و کارکردگی کو جانچنے کیلیئے ان کے دفتر جانے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی ہے بس آپ کلرسیداں کی حدود میں کسی جہگہ بھی تھوڑی دیر کیلیئے کھڑے ہو جائیں ٹوٹل کچھ منٹوں بعد ان کی ایمبولینس سائرن بجاتی کہیں ایمرجنسی والی جہگہ پر جا تی ہوئی دکھائی دے گی ویسے تو ریسکیو 1122کا تمام سٹاف ہی نہایت محنتی ہے اور سبھی اپنے فرائض دیانتداری کے ساتھ ادا کر رہے ہین لیکن یہاں پر کچھ افسران و اہلکاران ایسے ہیں جو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ان کا ذکر رکنا بہت ضروری سمجھتا ہوں حارث فاروق جو انچارج ہیں بہت نفیس انسان ہیں اپنی اعلی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پوری ٹیم کو بہت اچھے طریقے سے متحرک رکھے ہوئے ہیں اور ان کی کاوشوں کی وجہ سے یہ ادارہ کلرسیداں میں ایک مثالی صورتحال کا حامل ہو گیا ہے ثاقب فراز جنجوعہ کمیونٹی انسٹرکٹر اور شفٹ انچارج کے طور اپنی زمہ داریاں نبھا رہے ہیں ان کے زیادہ تر کام فیلڈ میں نظرآتے ہیں وہ سرکاری سکولوں میں جا کر طلبہ و طالبات کو مختلف اقسام کی ٹریننگ فراہم کرتے ہیں جن کی تکمیل کے بعد بچے اس قابل ہو جاتے ہیں کہ وہ کسی بھی حادثے کی صورت مین زیادہ نہیں تو کم از کم اپنے گھر والوں کی حفاظت کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں ان کے پڑھانے سمجھانے اور سکھانے کا طریقہ کار اتنا عمدہ ہوتا ہے کہ وہ بچوں اور بڑوں کے دلوں میں گھر کر جاتا ہے وہ بہت اچھے انسٹرکٹر ثابت ہو رہے ہیں نوازش علی شفٹ انچارج و ایڈمنسٹریٹر ہیں وہ ایڈمنسٹریشن شپ کے بہت ماہر ہیں ارسلان صدیق مینٹیننس انچارج اور فائیر فائیٹر ہیں ان کام کام بہت مشکل ہے جہان کہیں بھی آگ لگنے کا حادثہ پیش آ جائے تو وہ بہت دلیری کے ساتھ آگ سے لڑتے ہوئے اس کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں بابر ہاشمی جو ایک فوکل پرسن کی حثیت رکھتے ہیں ادارے میں ان کا اپنا ایک نام و مقام ہے ان تمام اہلکاروں کی محنتون کی وجہ سے اس ادارے کی کارکردگی بہت اچھی جا رہی ہے ٹریفک حادثات ہوں آگ کی ایمرجنسی ہوریسکیو آپریشن ہو یا اینیمل ریسکیو ہوان اہلکاروں کو ہر وقت ثابت قدم پایا گیا ہے کورونا کے خلاف جنگ میں بھی ان کا کردار نہایت ہی اہمیت کا حامل رہا ہے شجر کاری مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اس دفعہ کلرسیداں میں شجر کاری مہم کا آغاز بھی اسی دفتر سے ہوا ہے حارث فاروق اور ان کی پوری محنتی ٹیم نے اس ادارے کے وقار اور معیار کو بلند کیا ہے اور یہ ادارہ آئے روز بہتری کی جانب گامزن ہے اور کلرسیداں میں قائمم سرکاری اداروں سے ہر لحاظ سے سبقت لے گیا ہے جس کی بڑی وجہ اس ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام کی خصوصی توجہ اور ان کی پالیسیاں ہیں جن کو فالو کرتے ہوئے کلرسیداں آفس کے افسران و اہلکاران بہترین طریقے سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اپنے ادارے اور اپنے افسران بالا کیلیئے عزت افزائی کا باعث بھی بنے ہوئے ہیں ریسکیو 1122کلرسیداں کی پوری ٹیم واقع ہی بہت بہادر با اخلاق فرض شناس اور دیانتدار ہے ان کے پاس جب بھی کسی کام کے سلسلہ میں جانے کی ضرورت پڑتی ہے تو سبھی اہلکار نہایت ہی خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں انہوں نے کلرسیداں کو محفوظ بنانے میں کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے میں ہماری ویب کی پوری ٹیم پریس کلب کلرسیداں کے ممبران کی طرف سے اپنے ہیروز حارث فاروق اور ان کی تمام ٹیم کی کاوشوں اور ان کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں اور امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں اپنے ادارے کی کارکردگی کو بہتر سے بہترین بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گئے فرسٹ مارچ کو سول ڈیفنس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد اس مثالی ادارے کے ہیروز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ان ہیروز کو سول سوسائٹی کی طرف سے ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ و تعریفی اسناد سے نوازا گیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انچارج حارث فاروق نے کہا کہ ہماری خدمات سب کیلیئے حاضر ہیں نوجوان آگے آئیں اور حادثات سے نمٹنے کیلیئے ہم سے تربیت لیں اور محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا عملی کردار ادا کریں تقریب سے انسٹرکٹر ثاقب فراز جنجوعہ،سیاسی و سماجی شخصیت شہزاد اکبر بٹ،و دیگر نے بھی خطاب کیا ہے اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی کلرسیداں میڈم نبیلہ انعام مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافی برادری نے شرکت کی ہے اس موقع پر تمام شرکاء کو کمیونٹی انسٹرکٹر ثاقب فراز جنجوعہ کی طرف سے فرسٹ ایڈ ٹریننگ بھی دی گئی ہے

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 144259 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.