ہر محاذ پر ناکام ہوچکی مودی حکومت کو’’وسیم سنگھوی‘‘ کا سہارا

منہ توڑ جواب دینے کے لئےحافظ قرآن بن کر بتائیے

عزیز قارئین کرام! یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ مقدس کتاب قرآن کریم پر کسی نے انگلیا ںاٹھائی ہوں اور اس کی شاندار اور لاجواب آیتوں کو حذف کرنے کی بات کہی ہو۔قرآن حکیم جب سے نازل ہوا ہے تب سے لے کر مکار وسیم رضوی تک ہمیں بہت ساری ایسی مثالیں مل جائیںگی جنھوں نے قرآن کریم کو جھٹلایا تو جھٹلایا ساتھ ہی اس میں ردو بدل کی شیطانی بات بھی کی ہے۔۔۔۔۔لیکن یہ بات ہم سب کو اچھی طرح سے پتہ ہے کہ: ”إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ إِنَّا لَہُ لَحَافِظُوْنَ“ ہم نے ہی قرآن کو نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔ یہ پہلی وہ آسمانی کتاب ہے، جس کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے خود لیا، گویا اس کی حفاظت کے لیے یہ وعدہ الٰہی ہے اور قرآن کا اعلان ہےکہ ”إِنّ اللَّہَ لَاْ یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ“اللہ کبھی بھی وعدہ خلافی نہیں کرتے۔ بس اللہ نے اپنا یہ وعدہ سچ کر دکھایا۔

اورقرآن کریم کی حفاظت کا حیرت انگیز انتظام بھی کیا۔ اس طور پر کہ اس کے الفاظ بھی محفوظ، اس کے معانی بھی محفوظ، اس کا رسم الخط بھی محفوظ، اس کی عملی صورت بھی محفوظ، اس کی زبان بھی محفوظ، اس کا ماحول بھی محفوظ، جس عظیم ہستی پر اس کا نزول ہوا اس کی سیرت بھی محفوظ، اور اس کے اولین مخاطبین کی زندگیاں بھی محفوظ۔غرضیکہ اللہ رب ا لعزت نے اس کی حفاظت کے لیے جتنے اسباب و وسائل اور طریقے ہوسکتے تھے، سب اختیار کئے، اور یوں یہ مقدس اور پاکیزہ کتاب ہر لحاظ اور ہر جانب سے مکمل محفوظ ہوگئی۔ الحمدللہ آج چودہ سوسے زائد سال گذرنے کے بعد بھی اس میں رتی برابر بھی رد وبدل نہ ہوسکا، لاکھ کوششیں کی گئیں، مگر کوئی ایک کوشش بھی کامیاب اور کارگر ثابت نہ ہوسکی، اور نہ قیامت تک ہوسکتی ہے۔کیونکہ یہ میرے رب کا فرمان ہے وہ اس کی حفاظت کرے گا۔اور پھر جب میرا پالنہار جس چیز کا وعدہ اور ارادہ کرلیں مجال ہے کوئی اس میں رخنہ پیدا کرسکے۔۔۔۔۔دوستو وسیم رضوی نے جس طرح قرآن کی ۲۶ مخصوص آیتوں کو قرآن سے نکالنے کی بات کی ہے ۔اس سے پہلے بھی اس نے اسلام اور مسلمانو ںکو ورغلانے ‘جھگڑا وفساد پیدا کرنے کرنے کی ناکام کوششیں کی ہیں ۔گذشتہ میں ہم نے دیکھا تھا کہ اس ملعون وسیم رضوی نے ۲۰۱۹ الیکشن سے قبل رام جنم بھومی پر ایک فلم بناکر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی تھی ۔

وہ فلم ریلیز تو نہ ہوسکی لیکن اس نے ٹریلر ہی اتنا فساد ی اور تشدد سے بھرپور بنایا تھا کہ اگر پوری فلم ریلیز ہوجاتی تو شاید ملک میں فسادات ہوجاتے۔پھر اس کے بعد اس نے طلاق ثلاثہ اور حلالہ کے تعلق سےاتنی غیر غلط باتیں پیش کیں کہ برادران وطن اسے صحیح سمجھنے لگے تھے۔ اور پھر ا سکے بعد بھی وہ آر ایس ایس اور بھاجپ کے حکم پر مسلمانوں کو ورغلانے سے باز نہیں آیا۔ اس ملعون وسیم رضوی نے چاروں بڑے بڑے صحابہ جن میں حضرت ابوبکر‘حضرت عمر،حضرت عثمان، اور حضرت علی شامل ہیںان کے خلاف بھی اپنی بدزبانی جاری رکھی اور امہات المومنین پر بھی غیر غلط فقرے کسے۔اور اب ا س مکار نے قرآن کی آیتوں کو ہی حذف کرنے کی بات کہہ ڈالی ہے۔ ۔۔۔۔۔

دراصل دوستو آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ وسیم رضوی شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھتا ہے اور اہل تشیع کے تمام بڑے بڑے علمائے کرام اس کےخلاف پہلے ہی فتوے جاری کرچکے ہیں کہ وہ اب اسلام سے خارج ہوچکا ہے ۔مولانا سید کلب جواد نقوی جو کہ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری ہے انھوں نے کہا ہے کہ وسیم رضوی اسلام کا دشمن ہے اور اس کا شیعیت سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ متعصب اداروں اور مسلم دشمن تنظیموں کا آلہ کار بن چکا ہے۔مولانا کلب جواد نقوی نے یہ بھی کہا کہ ا سکا تعلق خبیث کی نسل ہے ۔

میں حکومت ہند سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس کو فوری گرفتار کیا جائے اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈھکیل دیا جائے کیونکہ وہ ملک میں فساد برپا کرنا چاہتا ہے۔ اور شیعہ قرآن میں کسی بھی قسم کی تحریف اور تبدیلی کے قائل نہیں نہ آج ہے اور نہ ہی کل تھے اور نہ رہیں گے۔قرآن اللہ کی کتاب ہے اور رسول کریمؐ کا قیامت تک باقی رہنے والا معجزہ ہے جس میں تبدیلی کی ذرہ برابر گنجائش نہیں ۔۔۔۔۔مولانا کلب جواد نقوی کے علاوہ ملک کے اور تمام دنیا کے اسلامی مکتب فکر نے وسیم رضوی کو دائرہ اسلام سے خارج کردیا ہے۔ ۔۔۔لہذا اسے اب مسلمان نہ سمجھا جائے۔۔۔۔۔میرے عزیزو ۔دراصل یہ تمام فنتہ کی جڑ صیہونی لوگ ہیں جو دجال کے آلہ کار ہیں اوران کے چیلے اور اولادیں ہمارے ملک بھارت میں آر ایس ایس کی شکل میں موجود ہیںاور یہ تشدد پسند اور فرقہ پرست لوگ حکومت میں اعلی عہدوں پر فائز ہوچکے ہیں جواسلام اور مسلمان مخالف کاموں کو اولیت کے ساتھ کرتے جارہے ہیں ۔ان آر ایس ایس اور گوڈسے کی اولادوں کی تربیت ہی کچھ ایسی ہوئی ہے کہ انہیں سمجھ پانا تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے لیکن نشانہ صرف اور صرف اسلام اور مسلمان ہی رہتا ہے۔ لہذا ہر دور میں ہم نے یہ دیکھا ہے کہ اسلام کومسلمانوںکو نقصان پہنچانے کے لئے ، ورغلانے کے لئے جھگڑا وفساد پیدا کرنے کے لئے آپسی انتشار پیدا کرنے کے لئے انہی یہودیوں اور صیہونیوں نے مسلمانوں میں ہی سے منافقین پیدا کئے ہیں اور اپنےمکارانہ چالوں کو انجام تک پہنچایا ہے ورنہ اتنی ہمت دشمنان اسلام میں نہیں کہ وہ مسلمانوں کواور اسلام کو نقصان پہنچا سکے۔

ہم دیکھ رہے ہیں کہ مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہیں۔ملک کی جی ڈی پی اپنی تاریخ کی سب سے بدترین گراوٹ پر جاچکی ہے ۔مہنگائی عروج پر ہے۔سسٹم انتہائی کمزور ہوچکا ہے۔ زرخرید ہوچکا ہے۔ ملک میں بے روزگاری بڑھ چکی ہے۔ کیا چھوٹے کیا بڑے سبھی جھوجھ رہے ہیں صرف اڈانی امبانی اور حکومت چلانے والے مالدار مزے میں ہیں۔ملک کا اقتصادی نظام چوپٹ ہوچکا ہے۔غیر ضروری بلوں کو پاس کرکے اقلیتوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ پریشان کیا جارہا ہے۔ہم نے دیکھا کہ طلاق ثلاثہ ہو یا بابری مسجد کا غلط فیصلہ،سی اے اے اور این آر سی کو لاگو کرنا ہو۔۔حکومت ہٹ دھرمی پر اتر آئی ہے۔ عام انسانی زندگی دووقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں ۔۔اور پھر کسانوں پر کالےقانون کو زبردستی لاگو کروادیا جانا ہو۔۔۔ملک میں ہا ہار کار مچی ہوئی ہے۔۔۔ان تمام ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے سنگھ پریوار ،آر ایس ایس اور بی جے پی آئے دن ایک نئے فتنہ اور ایک نئی چال کو جنم دے رہے ہیں اوراسی چال میں سے ایک چال منافق وسیم رضوی کے ذریعے پچھلے ۴ سالوں سے کھیلی جارہی ہے۔

ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حکومت اپنی ناکامیوں کو سدھارنے کا کام کرتی ۔غیر ضروری ایشوز کو ہوا دینے کے بجائے ترقیات کا سوچتی مگر وہ تو رہا درکنار۔۔۔دوغلے وسیم رضوی جیسے فتنوں کے ذریعے نئی شرارتوں کو جنم دینے کا کام کررہی ہے۔

جہاں تک وسیم رضوی کا سپریم کورٹ میں 26قرآنی آیات کو ہٹانے کی فریاد کرنا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے،اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں،اوراس پر ہمارے علما حضرات کافی تسلی بخش کام کرچکے ہیں ،جن آیات پر اعتراض جتلایا گیا ہے اس کامنہ توڑ جواب بھی ماضی میں دیا جاچکا ہے۔اور عدالتیں ایسے دو ٹکے فریادوں کو مسترد بھی کرچکی ہے ۔لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ بھاجپ وسنگھ پریوار کے ہوتے ہوئے وسیم سنگھی کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔

سنگھ پریوار اور دجال کے چیلے یہ سمجھ رہے ہیں کہ وسیم سنگھوی کے پھیلا ئے ہوئے گوبر سے ملک میں شیعہ سنی کی جنگ چھڑ جائے گی۔لیکن ایسا ہوا نہیں تمام ہی مکتب فکر نے اسے مسلک سے نکال باہر کیا ہے ۔ہمارے ملک کی عوام اب سمجھ چکی ہے کہ مداری اب تھک چکا ہے جتنی وہ چالیں چل چکا ہے سب میں وہ ناکام ونامراد ہوچکا ہے اس لئے اس نے اب آستین کے سانپوں کو استعمال کرنے کا پلان تیار کیا ہے ؟لیکن اس مداری اور بندر کی یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہوگی۔ اور ہم سب کو بھی چاہئے کہ اس سنگھوی کے خلاف سڑکوں پر نہ نکلیں اسے زیادہ ہوا نہ دیں ۔

کیونکہ ہمارے ذمہ داران اس تعلق سے ٹھوس لائنحہ عمل تیار کرچکے ہیں اور اس پر عمل بھی کررہے ہیں ۔

سنگھی اورملک دشمن طاقتیں چاہتی ہیں کہ ملک جلے،افراتفری کا ماحول پیدا ہوجائے۔ہندو مسلم بھائی چارگی کو ااگ لگ جائے سب ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوجائے۔ ملک کی ایکتا اور اکھنڈتا ختم ہوجائے ملک پر شیطانیت کا راج چلے۔ دجالی چیلوں کا راج چلے۔ لیکن تم یاد رکھو مکارو۔۔تمہاری یہ چالیں کبھی کامیاب نہیں ہوںگی۔۔۔۔کیونکہ لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں۔۔۔۔یہاں پر صرف ہمارا مکان تھوڑی ہے۔۔۔تم ہمیں کتنا بھی بہکانے ،ورغلانے اور اکسانے کی کوششیں کرڈالو۔۔تم کبھی کامیاب نہیں ہوپائوگے۔۔۔ہم مسلمان ہیں اسلامی تعلیمات کو بہتر انداز میں جانتے ہیں۔۔۔ایک دن تم ضرور رسوا ہوکررہوگے۔ناکام ونامراد لوٹوگے۔۔۔

اب ہمیں کرنا یہ ہے کہ قرآن کی تعلیمات کو برادران وطن تک کسی بھی قیمت میں پہنچانا ہے۔۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ قرآن اور اس کی تعلیمات محفوظ رہے اور وسیم سنگھوی جیسے لعنتی لوگ اس کے خلاف آواز نہ اٹھائیں تو ہمیں سب سے پہلے یہ کرنا ہوگا کہ قرآن کو اور قرآنی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا۔ دین کی دعوت اور حضور کے پیغام وسنتوں کو ہر ایک تک پہنچانا ہوگا۔

اور ہمیں غور کرنا ہوگا کہ آخر یہ وسیم سنگھوی جن کے اشاروں پر کام کررہا ہے اور جس نے ۲۶ آیتوں کو حذف کرنے کی بات کہی ہے۔آخر وہ کونسی آیتیں ہیں ۔خدا ان آیتوں میں کیا کہہ رہا ہے۔ اس کے معنی ومفہوم اور اس کی تفاسیر کو علمائے حق کی نگرانی میں معلوم کریں۔ اور اس کو اچھے اور سلیس انداز میں اپنے ہم وطنوں تک پہنچانے کی فکر کریں ۔برادران وطن کے ذہنوں کو پراگندہ کرچکے سنگھیوں کی چالوں کو ناکام کرنا ہے تو پھر اب ہمیں پوری طرح سے دعوتی میدان میں اترجانا ہوگا اور اس طرح اترنا ہوگا جس طرح سرکار دوجہاں ﷺ نے کرکے دکھایا ہے۔اس سے ہٹ کرکروگے تو شاید ممکن ہے کہ خسارے اور گھاٹے میں رہوںگے۔

اور ہاں اس ملعون کا ٹیشن مت لیجئے۔میرا رب ہے قرآن کی حفاظت کرنے کے لئے اور وہی کافی ہے۔۔کیونکہ آپ کو یاد ہوگا کہ اسپین میں جب تمام مساجد،مکاتب،مدرسے اور خانقاہوں کو جلادیاگیا تھا ۔مسلمانوں اور اسلام سے تعلق رکھنے والی تمام اشیاء کو نیست ونابود کرکے رکھ دیاگیا تھا ایسے میں اللہ نے اپنے کلام کو سینہ بہ سینہ پہنچاتے ہوئے۔ایک حافظ سے ۱۰۔۔۱۰ طالب علموں کے سینوں میں قرآن کو پہنچانے کا کام کیاتھا۔اور پھر ان ۱۰۔۱۰ حافظ قرآن سے ۱۰۰ ۔۱۰۰ حافظ قرآن بنے۔۔

اس طرح پورے اسپین میں ایک ہی سال میں حافظوں کا ایک شاندار جال بن گیا جومختلف مساجدوں میں اپنی خدمات انجام دینے لگے۔۔۔۔ارے یہ کیا قرآن کو ختم کرے گے۔۔میرے رب کا کلام تو سینوں میں محفوظ ہے۔۔۔ا ن سینوں میں سےتم کیسے قرآن کو ختم کروگے۔۔۔تم کتنی بھی چالیں چل لومکارو۔۔۔آخری چال تو میرے پروردگار کی ہی ہوگی۔

میرے عزیزوگذارش یہ ہے کہ اپنے سینوں کو قرآن سے منور کردو۔۔کم از کم آخری درجے میں سورہ یسین اور آخری پارہ حفظ کرنے کی کوشش کرو۔اور اسے اس طرح پڑھو اور عمل کرو جیسے اس کے پڑھنے اور عمل کرنے کا حق ہے۔

چلئے دوستو اللہ سے دعا ہے کہ۔۔۔اے اللہ اسلام اور مسلمانوں کی اسی طرح حفاظت فرما جس طرح تو نے اپنے کلام کو محفوظ کرنے کااور ا سکی حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے۔ جس طرح تو نے کہا ہے کہ پورے کے پورے اسلام میں داخل ہوجائوبالکل اسی طرح ہمیں مکمل طور پر داخل ہونے کی توفیق بخش دے۔یا اللہ ظالم حکمرانوں اوردجالی چیلوں اور صیہونی مکاروں کی تمام چالوں ،فتنوںاور سازشوںسے اسلام اور مسلمانوں کی ہر جانب سے حفاظت فرما۔۔۔جو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے انہیں یا تو ہدایت دے دے یا پھر انہیں صفحہ ہستی سے مٹانے کے فیصلے فرمادے۔

چلئے دوستو اللہ آپ تمام کو بھی اپنی حفظ وامان میں رکھے۔۔۔بولا چالا معاف کرا۔۔۔زندگی باقی تو بات باقی ۔۔۔۔رہے نام اللہ کا۔۔۔۔اللہ حافظ۔۔۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔
 

syed farooq ahmed
About the Author: syed farooq ahmed Read More Articles by syed farooq ahmed: 65 Articles with 52261 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.