شارٹ ہینڈ اور ٹائپنگ سیکھئے روزگار حاصل کیجئے

شارٹ ہینڈ اور ٹائپنگ سیکھئے روزگار حاصل کیجئے
شارٹ ہینڈ کو اردو میں "مختصر نویسی" کہتے ہیں- یہ فن سیکھنا اتنا مشکل نہیں جتنا سمسجھا جاتا ہے- ا یک اوسط درجہ کا ذھن رکھنے والا آدمی بھی اس کو سیکھ سکتا ہے- مگر اس میں رفتار بڑھانے کے لیے روزانہ محنت ضروری ہے- ورنہ سپیڈ نہیں بڑھے گی- اس کے سیکھنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کے انسان کی انگلش اچھی ہو جاتی ہے-

اس کے سیکھنے کے لیے "پٹ مین اولڈ کورس" اور "پٹ مین نیو کورس" کی کتابیں موجود ہیں- اولڈ کورس ٢٣١ مشقوں پر مشتمل کتاب ہے- جس میں ١١٠ بنیادی مشقیں ہیں- اور اگر کسی نے یہاں تک سیکھ لیں تو اسے پوری شارٹ ہینڈ آ جائے گی- سپیڈ بڑھانا رہ جائے گا - جو روزانہ بلا ناغہ پریکٹس کرنے سے بڑھے گی- اس دوران مشق نمبر ٣٨ کے بعد دوہرانے والی مشق " ا ے" آے گی اس کے بعد مشق نمبر ٨٢ کے بعد دوہرانے والی مشق "بی" آے گی اور اس کے بعد مشق نمبر ١١٠ کے بعد دوہرانے والی مشق "سی" آے گی- اور شارٹ ہینڈ مکمل ہو جائے گی- اور اتنا کرنے کے بعد آپ شارٹ ہینڈ سیکھ چکے ہونگے-

اولڈ کورس کی مشق نمبر ١١١ سے لے کر ١٨٧ تک شارٹ ہینڈ کے اعلی درجے کے اصول بتاۓ گئے ہیں-
اگر آپ کا دل چاہے تو اس کی مشق کریں اور اگر نہ کریں بھی تو کوئی فرق نہیں پڑے گا-

اولڈ کورس کی مشق نمبر ١ سے لے کر ١١٠ تک کسی نے کر لی تو پوری شارٹ ہینڈ اس کو آ جائےگی - مشق نمبر ١٨٨ تا ١٩١ تک کاروباری خط و کتابت میں استعمال ہونے والے الفاظ اور جملے سکھاے گئے ہیں- مشق نمبر ١٩٢ تا ١٩٤ تک سیاسسی خط و کتابت ہے- مشق نمبر ١٩٥ تا ١٩٨ تک بینکنگ اور اسٹاک بروکنگ بارے میں معلوماتی مضامین ہیں- مشق نمبر ١٩٩ تا ٢٠٤ تک انشورنس اور شپنگ میں استعمال ہونے والے الفاظ ہیں- مشق نمبر ٢٠٥ تا ٢١٠ تک ٹیکنیکل اور ریلوے کے بارے میں الفاظ اور فقرے ہیں- مشسق نمبر ٢١١ تا ٢١٣ تک قانونی فقرے سکھاے گئے ہیں- مشق نمبر ٢١٤ تا ٢١٥ تک مذہبی الفاظ کا مجموعہ پیش کیا گیا ہے- مشق نمبر ٢١٦ سے ٢٣١ تک ان خاص الفاظ تو ترتیب دیا گیا ہے جن کا تلفظ ملتا جلتا ہے ان کا مطلب سمجھنے کے لیے آپ کے پاس انگلش اردو ڈکشنری ہونا ضروری ہے- تاکہ ان ملتے جلتے الفاظ کا مطلب آپ کو پتا چلتا رہے- اور آپ کی انگلش بہتر سے بہتر ہوتی رہے-
اگر "پٹ مین شارٹ ہینڈ نیو کورس" کتاب کی بات کی جائے تو یہ ١٤٠ مشقوں پر مشتمل کتاب ہے - جو کہ اولڈ کورس سے مختلف ہیں - شارٹ ہینڈ سیکھنے والے دونوں کتابیں اپنے پاس رکھیں کیونکہ دونوں ہی شارٹ ہینڈ سیکھنے میں کافی مدد گار ہیں-

آخر میں ان الفاظ کی لسٹ ہے جن کو" گراما لوگز" کہتے ہیں- یہ وہ الفاظ ہیں جو انگلش میں بہت زیادہ استمال ہوتے ہیں اور اگر ان کی مشق کر لی جائے تو ساٹھ فی صد الفاظ کا احاطہ کیا جا سکتا ہے اور سپیڈ بڑھائی جا سکتی ہے-
کراچی میں آپ دو اداروں سے شارٹ ہینڈ سیکھ سکتے ہیں-
(IMC) (1) انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی
گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر ، جیکب لائنز' نزد پارکنگ پلازا، کراچی،

- (2) الائیڈ کمرشل انسٹیٹیوٹ، گھڑ یالی بلڈنگ ، صدر ، کراچی
شارٹ ہینڈ اور ٹائپنگ سیکھ کر اور ان میں سپیڈ بڑھا کر آپ کو مختلف قسم کی عدالتوں میں نوکری مل سکتی ہے-
نیب، اسٹیٹ بینک، آرمی، واپڈا، پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلی میں بھی اس کی ڈیمانڈ ہے اور صحافت میں بھی یہ ہنر کارآمد ہیں -
کسی بھی ہنر کو سیکھتے ہوۓ حضور پاک حضرت محمّد مصطفیٰ صلی الله علیہ وسلم کی مبارک حدیث کو ضرور یاد رکھیں جس کا مفہوم ہے کہ
“" جس نے ہنر سیکھا اس نے عزت پائی

 

Iftikhar Ahmed
About the Author: Iftikhar Ahmed Read More Articles by Iftikhar Ahmed: 42 Articles with 90020 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.