کامیاب لوگوں کی خوبیاں


دنیا میں جتنے بھی کامیاب لوگ گزرے یا ابھی موجودہیں۔ان میں آپ کو تین خوبیاں مشترکہ ملیں گٸیں۔ویسے تو بےشمارخوبیاں ہیں اور ہو بھی سکتی ہیں لیکن یہاں میں آپ لوگوں کی خدمت میں تین خوبیں پیش کرناچاہونگا۔پہلی خوبی ہے(Integrity)یعنی کردرا اور اخلاقیات کہ جتنے بھی کامیاب لوگوں کی(Biographies)اٹھاکردیکھ لیں اور اسے پڑھ کر دیکھ لیں کہ ان سب لوگوں میں آپ کو یہ خوبی مشترکہ ملی گی کہ یہ لوگ سچے، ایماندار، دیانتدار، مخلص،محنتی،ثابت قدم،جذبے سے سرشار اور قوت ارادی سے لبریزہونگیں۔آپ کو دیکھنے کیلۓ ان کا ایک کردار ملےگا جو صرف کامیاب لوگوں میں ہی پایاجاتاہے۔

دوسری خوبی ہے (Passion)یعنی جنون،پاگل پن اور جذبہ کہ کامیاب لوگوں میں آپ کو ایک جنون ملےگا جوان کو آخرکار اپنی منزل تک پہنچاہی دیتاہے۔ان میں کمال درجےکا جذبہ پایاجاتاہے کیونکہ انہیں یقین ہوتاہےکہ ایک نہ ایک دن انہیں اپنی منزل ضرور مل جاٸگی۔اور یہ ضرور کامیاب ہوجاٸیں گے۔

اور آخری خوبی ہے(Payback)کرنا یعنی اپنی خدمات اپنے معشرے،لوگوں اور ملک کودینا۔جو آپ نےاس معاشرے،ملک سے حاصل کیاہے اب اسے واپس لوٹانے کا وقت ہے کہ آپ پر جو اس معاشرے یا اس ملک کا قرض ہے۔اب اسے ادا کر دیا جاۓ اور جو علم آپ نے حاصل کیاہے اس علم کو دوسروں تک پہنچایا جاۓ۔صرف تعلیم کے شعبے میں ہی نہیں بلکہ صحت،تعلیم،روزگار اور کھانا کھلانے کی صورت میں بھی کرسکتےہیں۔اسلۓ کامیاب لوگ آپ کو خدمات دیتےہوۓنظرآٸیں گے۔

 

Hamid Akhter
About the Author: Hamid Akhter Read More Articles by Hamid Akhter: 2 Articles with 1849 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.