ﷲ پوچھے گا


سرمیں آپ کے کالم شوق اورپابندی کے ساتھ پڑھتاہوں لیکن مجھے آپ سے ایک گلہ ہے۔میں نے کہاکیا۔؟سرعمران خان اورپی ٹی آئی کے علاوہ اس ملک میں اورکوئی نہیں کہ آپ ان کے خلاف لکھیں۔عمران خان اس ملک اورقوم کی خاطرتن تنہاء تمام چھوٹے بڑے چوروں اورڈاکوؤں کے خلاف لڑرہے ہیں اورآپ اس جہادمیں بجائے کپتان کاساتھ دینے کے انہی کے خلاف لکھتے جارہے ہیں۔سترسال سے نوازاورزرداری جیسے چوروں اورڈاکوؤں نے اس ملک کولوٹنے سمیت کیاکچھ نہیں کیالیکن وہ آپ کویادنہیں۔سرکیاآپ وہ سب بھول گئے ہیں۔؟سرہوش کے ناخن لیکرخداکے لئے بغض عمران سے باہرنکلیں اوراس جہادمیں کپتان کاساتھ دیں ورنہ کل کونوازاورزرداری جیسے چوروں کے ساتھ اﷲ آپ سے بھی پوچھے گا۔یہ کہتے ہوئے اس کھلاڑی نے کال بندکردی۔ کپتان کے ایک کھلاڑی کی زبان سے نوازشریف اورآصف زرداری کے بارے میں چوروڈاکوکے الفاظ یہ توکوئی نئے نہیں تھے۔ پشتومیں کہاجاتاہے کہ جیساخرویساسر۔جیساکپتان ہوگالازمی بات ہے ویساہی تو پھر کھلاڑی ہوگا۔کپتان اقتدارکے مزے لینے اوروزرات عظیٰ کاذائقہ چکھنے کے بعدبھی تاحال نوازاورزرداری فوبیاسے باہرنہیں نکلے پھرکپتان کاایک عام اور ادنیٰ کھلاڑی اتنی جلدی اس مرض سے کیسے چھٹکاراپاسکتاہے۔؟خیراس گفتگومیں نواز،زرداری،چوراورڈاکووالے الفاظ تو کچھ نیانہیں تھے لیکن،، اﷲ آپ سے بھی پوچھے گا،،اس جملے اور الفاظ سے مجھے گویا ایک جھٹکاسالگا۔یہ تومیراایمان ہے کہ مرنے کے بعداﷲ نہ صرف ہرمسلمان بلکہ ایک ایک انسان کو بھی پوچھے گا۔مجھے اس سے کوئی انکارنہیں کہ اﷲ مجھے نہیں پوچھے گا۔پوچھے گاضرورپوچھے گالیکن کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجنہوں نے اقتدارکے حصول کے لئے21کروڑسادہ لوح عوام کونئے پاکستان کاجھانسادیا۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجنہوں نے اس ملک کے غریب عوام کو 50لاکھ گھراورایک کروڑنوکریوں کے خواب اورسپنے دکھائے۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجنہوں نے اقتدارمیں آتے ہی غریبوں کاجیناحرام ومحال کیا۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجنہوں نے ڈی چوک میں بجلی وگیس کے بلوں کوآگ لگانے کے بعداقتدارمیں آکرانہی بلوں کوعوام کے لئے ڈبل سے بھی ٹرپل کردیا۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجن کی حکمرانی اورنگرانی میں ملک کے اندرآٹاسات سوسے چودہ اورپندرہ سوروپے پرپہنچا۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجن کی ناک تلے گھی کی فی کلوقیمت ایک سوپچاس ،سترسے تین اورچارسوروپے تک پہنچی۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجن کی نااہلی اورناکامیوں کی وجہ سے ڈالرسوسے ایک سوستراسی روپے پرپہنچا۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجن کی وجہ سے محض تین سال میں اس ملک کے اندرہزاروں لوگ روزگارسے ہاتھ دھوبیٹھے۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجن کی نحوست سے ملک کے ہزاروں اورلاکھوں غریب فاقہ کشی،بھوک اورافلاس پرمجبورہوئے۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجن کے ہاتھوں اس ملک کی معیشت تباہ اورکاروبارٹھپ ہوکررہ گئے۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجن کی برکت سے اس ملک کے غریبوں پرروزگارکے کھلے دروازے بھی بندہوئے۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجن کی ایمانداری اورحکمرانی میں بھی آٹاچوروں کے خلاف کچھ نہیں ہوسکا۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجن کی آنکھوں کے سامنے پورے ملک سے چینی چوری ہوئی اوروہ طاقت وحکومت کے باوجود بھی ان چوروں کے خلاف کچھ نہیں کرسکے۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجن کی حکومت میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ادویات مہنگی اورٖغریبوں سے دورکردی گئیں لیکن وہ مفادپرستوں کے خلاف کچھ نہیں کرسکے۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجواپنے ماتھے اورسینے پرایمانداری کے سرٹیفکیٹ لگااورسجاکربھی بے ایمانوں کے خلاف کچھ نہیں کرسکے۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجن کی حکمرانی میں غریبوں پرایک ایک لمحہ اورسیکنڈقیامت بن کرگزرا۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجن کی وجہ سے آج بھی ہزاروں نہیں لاکھوں غریب روروکرزندگی کے شب وروزگزاررہے ہیں۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجن کی حکمرانی میں اب بھی ہزاروں غریب بھوک سے بلک بلک کرموت کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجن کی آنکھوں کے سامنے درجنوں اورسینکڑوں نہیں ہزاروں لوگوں کوبے گھرکردیاگیا۔؟ کیااﷲ ان کونہیں پوچھے گاجن کی نااہلی اورناکامی کی وجہ سے لاکھوں غریبوں کے جلتے چولہے بھی لمحوں میں بجھ گئے۔؟اﷲ نوازشریف اورزرداری کیا۔؟ان سے پہلے والے حکمرانوں کوبھی پوچھے گا۔اﷲ کے ہاں دیرہے پراندھیرنہیں۔نوازشریف اورزرداری سمیت جن حکمرانوں اوربادشاہوں نے جوکچھ بھی کیا۔اس کے بارے میں سب سے پوچھ ہوگی اورضرورہوگی لیکن اﷲ کی بے آوازلاٹھی سے یہ ایمانداربھی ہرگزنہیں بچیں گے۔جنہوں نے غریبوں کوامیری کے سپنے دکھائے اورریاست مدینہ کافریب دیا۔ان کوتواﷲڈبل پوچھے گا۔ہم مانتے ہیں کہ نوازشریف اورآصف زرداری سمیت دیگرحکمرانوں اورسیاستدانوں نے اس ملک کولوٹاہوگا۔ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ سابق حکمرانوں نے ملک وقوم کے لئے کچھ خاص نہیں کیالیکن نوازشریف سمیت دیگرسابق حکمرانوں نے عوام کوریاست مدینہ اورایمانداری کاکوئی فریب اورلالچ نہیں دیا۔ریاست مدینہ کی آڑمیں انہوں نے عوام کی جیبوں پراس طرح ڈاکے اوردلوں پرٹوکے کبھی نہیں مارے۔اﷲ کوحاظرناظرجان کرکہتاہوں کہ میرے دل میں کپتان کے لئے کوئی بغض نہیں ۔ہم نے تواس وقت عمران خان کاساتھ دیاجب کوئی کپتان کے ساتھ نہیں تھا۔کپتان کے ان تین سالوں میں عوام کاجتناستیاناس ہوااس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔کپتان کے نادان کھلاڑی پھربھی یہ راگ الاپ رہے ہیں کہ کپتان عوام کے لئے لڑرہے ہیں۔دوسری بات عمران خان چوروں اورڈاکوؤں کیخلاف لڑرہے ہیں اس کی بھی کوئی سمجھ نہیں آرہی۔کہیں اس سے مرادان کی صرف نوازشریف اورزرداری تونہیں۔؟ کیونکہ آٹا،چینی اورادویات میں نام کمانے والے نامی گرامی ایماندارتوآج بھی وزیراعظم کے بغل میں بیٹھے ہیں۔بہرحال اﷲ نہ کسی چوراورڈاکوکوچھوڑے گااورنہ ہی چوروں اورڈاکوؤں پرایمانداری کی چادر چڑھانے والے ایمانداروں کو۔کون چور۔؟کون ڈاکو۔؟اورکون ایماندار۔؟یہ کپتان اورکپتان کے کھلاڑی کیاجانیں۔؟یہ جاننے والی ذات توایک۔۔ فقط ایک ہی ہے جو ظاہرکے ساتھ انسانوں کے باطن سے بھی واقف خوب واقف ہے۔وہی ذات جس نے نہ صرف ہمیں بلکہ سب کو پوچھناہے۔اس لئے ایمانداری کی تسبیح پھیرنے والوں تم بھی تیاررہنا۔کیونکہ آج نہیں توکل اﷲ تمہیں بھی پوچھے گا۔
 

Umar Khan Jozovi
About the Author: Umar Khan Jozovi Read More Articles by Umar Khan Jozovi: 223 Articles with 161225 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.